السلام علیکم !
مولانا صاحب ہم جہاں پر رہتے ہیں، وہاں بجلی اور پانی نہیں ہے،کئی سالوں سے یہ مسئلہ ہے ، راستے کا بھی مسئلہ ہے ، میں ایک دوسری جگہ لے کر مکان بنانا چاہتا ہوں، لیکن وہاں کے لوگ وہ جگہ بیچنا نہیں چاہتے، کوئی ایسا وظیفہ یا عمل بتائیں جس سے وہ لوگ خود جگہ دینے پر رضا مند ہو جائیں اور ہمارے لئے آسانی پیدا ہو جائے ۔ جزاک اللہ !
سائل کو چاہیئے کہ نماز کی پابندی کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے صفاتی نام " الحق " کو ایک مربع کاغذ کے چاروں کونوں پر لکھ کر ہتھیلی پر رکھ کر آخر شب میں آسمان کی طرف بلند کر کے اپنی حاجت کے لئے دعا مانگے ، ان شاء اللہ حاجت پوری ہو گی۔ (ماخوذ از اعمال قرآنی)