خرید و فروخت

کیا

فتوی نمبر :
41561
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

کیا

السلام علیکم!
۱۔ کیا جینز (jeans) (مردانہ اور زنانہ) کی خرید و فروخت کا کاروبار کرنا جائز ہے ؟
(۲) اگر کسی چیز کا آن لائن اشتہار ( جس میں قیمت درج ہو) لگا دیا جائے اور جب کوئی آرڈر موصول ہو تب خرید کر آرڈر کرنے والے کو ارسال کر دی جائے (یعنی اشتہار لگاتے وقت ہمارے پاس پروڈکٹ موجود نہیں تھی) تو کیا یہ طریقہ کار جائز ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

۱۔ جینز کی پینٹ کا کاروبار فی نفسہ جائز ہے، مگر بہتر یہ ہے کہ اسے تنگ اور چست نہ سلوایا جائے۔
۲۔ مذکور عقد کی حیثیت شرعاً وعدۂ بیع کی ہے، لہذا اشتہار لگاتے وقت سائل کے پاس اگر چہ پروڈکٹ موجود نہ ہو، لیکن آرڈر موصول ہونے پر سائل کسٹمر کو موقع پر وہ چیز فراہم کر دیتا ہو ، تو ایسی صورت میں یہ معاملہ شرعاً درست ہے، جس میں کوئی حرج نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الدر المختار : (و) جاز (بيع عصير) عنب (ممن) يعلم أنه (يتخذه خمرا) لأن المعصية لا تقوم بعينه بل بعد تغيره وقيل يكره لإعانته على المعصية اھ (6/ 391)۔
و في حاشية ابن عابدين (رد المحتار): وعلى هذا لا يحل النظر إلى عورة غيره فوق ثوب ملتزق بها يصف حجمها اھ (6/ 366)۔
و في تكملة فتح الملهم للعثماني : فكل لباس ينكشف معه جزء من عورة الرجل المرأة لا تقره الشريعة الاسلامية.. وكذلك اللباس الرقيق أو اللاصق بالجسم الذي يحكى الناظر شكل حصة من الجسم الذي يجب ستره فهو في حكم ما سبق في الحرمة وعدم الجواز اھ (۴/ ۸۸)۔
كما في فقه البيوع للعثماني : الوعد والمواعدة بالبيع ليس بيعاً ولا يترتب عليه آثار البيع من نقل ملكية المبيع ولا وجوب الثمن، واذا وقع الوعد أو المواعدة على شراء شئی أو بیعه بصیغة جازمة وجب علی الواعد دیانة أن یفی به ، ویعقد البیع حسب وعده ولکنه لا یجبر علی ذلك قضاءً اھ(1137/2) ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
جنید الرحمن سکھروی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 41561کی تصدیق کریں
0     401
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی کے کاروبار کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • انعام میں نکلا ہوا پرائز بانڈ ٹیکس کٹوانے کیلئے خریدنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • کسی نے کوئی چیز خرید کر لانے کے لئے کہا تو اس میں اپنا منافع رکھنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات