دینی جماعتیں

مرید، اپنے پیر و مرشد سے کسی مسئلہ میں اختلاف کرسکتاہے؟

فتوی نمبر :
41865
| تاریخ :
ادیان و فرق / جماعت و فرق / دینی جماعتیں

مرید، اپنے پیر و مرشد سے کسی مسئلہ میں اختلاف کرسکتاہے؟

کیا اختلافی مسائل میں مرید کی رائے پیر کے موافق ہونا ضروری ہے؟ بعض لوگ کہتے ہیں کہ ضروری ہے ورنہ پیر سے کما حقہ فائدہ نہیں ہوگا، آپ کیا فرماتے ہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جاننا چاہیے کہ اصلاح نفس کی نیت سے کسی پیر کے ساتھ بیعت ہونے کے بعد اس کی اتباع ضروری ہے، البتہ یہ اتباع صرف اور صرف طرق تربیت و تشخیص امراض و تجویز تدابیر اور ان مسائل میں ضروری ہے جن کا تعلق اصلاح تربیت باطنی سے ہے، وہ بھی اس وقت تک جب تک کہ ان کا جو از مرید و شیخ کے در میان متفق علیہ ہو، اور اگر اختلاف ہو تو شیخ سے مناظرہ کرناخلاف طریق ہے (یعنی آداب طریقت کے خلاف ہے ) ایسی صورت میں ادب یہ ہے کہ علما سے استفتاء کر کے یا اپنی تحقیق سے حکم متعین کر کے شیخ کو اطلاع کرے کہ میں فلاں عمل کو جائز نہیں سمجھتا اور ہمارے سلسلہ میں اس کی تعلیم ہے مجھ کو کیا کرناچاہیے، اس پر اگر شیخ پھر بھی وہی حکم دے تو اس شیخ کو چھوڑ دینا چاہیے اور اگر وہ ترک کی اجازت دے تو یہ بھی اس کی متابعت ہے، یہ معنی ہیں اتباع کامل کے یعنی جو مرض نفسانی اس نے تجویز کیا ہو یا جو تدبیر اس نے تجویز کی ہو، یا جس کا مشروع ہونا شیخ و مرید میں متفق علیہ ہو، تجویز کیا ہو، ان چیزوں میں اتباع کامل کرے ، ذرا بھی اپنی رائے کو دخل نہ دے اور باقی امور میں اتباع مراد نہیں۔
لہذا مذکورہ تفصیل سے یہ بات واضح ہوگئی کہ شیخ کے ساتھ اختلاف رائے رکھنا درست ہے،لیکن یہ اختلاف بھی حدود کے دائرے میں رہ کر رکھنا چاہیے۔
(ماخوذ از تربیت السالک بتغییر یسیر تالیف حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اللہ داد فیض اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 41865کی تصدیق کریں
0     1169
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عقیدہ حیات و ممات میں فرق

    یونیکوڈ   اسکین   دینی جماعتیں 1
  • گوھر شاہی اور اس کے پیروکار فاسد عقائد و نظریات کے حامل ہیں

    یونیکوڈ   اسکین   دینی جماعتیں 0
  • کیا پئچ پیری یعنی مماتی فرقہ درست عقیدہ رکھتے ہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   دینی جماعتیں 1
  • دوران طالبعلمی اصلاحی تعلق رکھنا

    یونیکوڈ   اسکین   دینی جماعتیں 0
  • اشاعت التوحید و السنۃ کا تعلق علماء دیوبند سے ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 1
  • سیفی حضرات کے عقائد

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 11
  • سلسلہ سیفیہ کا تعارف

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 2
  • بریلوی اور دیوبندی میں فرق

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 2
  • دیوبندی اور بریلوی مسلک میں اختلاف کی وجہ

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
  • حیات وممات کے فتنہ سے کیا مراد ہے؟

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 1
  • ۷۳ فرقوں میں سے برحق فرقہ کی پہچان کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
  • دیوبندیوں کا حنفی بریلوی مفتی سے فتویٰ لینا

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
  • اشاعت التوحید و السنۃ کا دیوبند سے تعلق ، اور ان کے پیچھے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
  • ذکریوں کو سلام کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
  • فرقہ ناجیہ کا مصداق کون لوگ ہیں؟

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
  • فرقۂ توحیدیہ کا علماءِ دیوبند کی مخالفت

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
  • عظیمی گروہ اور ان کی مخصوص انگوٹھی کا حکم

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
  • علماءِ دیوبند کی طرف ،اللہ تعالی سے متعلق عقیدۂ کذب کی نسبت کی وضاحت اور حقیقت

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
  • فرقہ وارانہ فسادات میں ذمہ دار افراد کا کنارہ کشی اختیار کرنا

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
  • کیا تصوف قرآن و حدیث سے ثابت ہے؟

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
  • تبلیغی جماعت کے متعلق چند سوالات کے جوابات

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
  • تبلیغی جماعت کا صرف ایک معروف طریقے پر کام کرنا ۲۔مصنوعی دانت لگانے سے وضو کا حکم ۳۔خودکش حملہ کا حکم

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
  • تبلیغی جماعت والوں کا درسِ قرآن میں نہ بیٹھنا

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
  • مروجہ تبلیغی جماعت کا حکم ۲۔بغیر وضو کے قرآنِ کریم چھونا ۳۔عصر کے بعد سجدۂ تلاوت کا حکم

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
  • تبلیغ والوں کا محض فضائلِ اعمال کی تعلیم کرنا

    یونیکوڈ   دینی جماعتیں 0
Related Topics متعلقه موضوعات