طلاق

بذریعہ واٹس ایپ طلاق دینے کا حکم

فتوی نمبر :
42882
| تاریخ :
معاملات / احکام طلاق / طلاق

بذریعہ واٹس ایپ طلاق دینے کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماءِ عظام و مفتیانِ کرام دین متین دامت برکاتہم ،ایک شخص نے اپنی بیوی کو بذریعہ واٹس ایپ ایک عدد طلاق دی اور جب لڑکی کے والد اور ایک گواہ نے لڑکے سے طلاق دینے کی بابت تصدیق کی تو اقرار کیا کہ میں نےہی طلاق بھیجی ہے اور اب لڑکی کو تین طہر گزرگئے ہیں،لیکن رجوع نہیں ہوسکا اگرچہ لڑکے کے والدین صلح کی کوشش کرتے رہے،کیا اس صورت حال میں طلاق واقع ہوگئی ہے اور نکاح باقی ہے یا ٹوٹ چکا ہے اور لڑکی دوسرا نکاح کرسکتی ہے یا نہیں؟ جواب ارسال فرماکر عندی مشکور اور عند اللہ ماجور ہوں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے یہ واضح نہیں کیا کہ مذکور شخص نے اپنی بیوی کو بذریعہ واٹس ایپ کن الفاظ سے طلاق بھیجی ہے،تاہم اگر اس نے طلاق کے صریح الفاظ کے ساتھ ایک طلاق بھیجی ہو تو اس کی بیوی پر ایک طلاقِ رجعی واقع ہوئی ہے اور اس کے شوہر کو عدت (جو صورت مسئولہ میں تین ماہواریاں ہیں) کے اندر رجوع کرنے کا حق حاصل تھا، لیکن تین حیض گزرنے کے کے باوجود جب شوہر نے رجوع نہیں کیا تو وہ طلاقِ رجعی طلاقِ بائن میں بدل گئی ہے اور نکاح ختم ہوگیا ہے،لہذا اب اگر دونوں دوبارہ ساتھ رہنا چاہتے ہوں تو باہمی رضامندی سے نئے حق مہر کے ساتھ گواہوں کی موجودگی میں باقاعدہ ایجاب وقبول کے ساتھ نکاح کرکے ساتھ رہ سکتے ہیں،البتہ اس نکاح کے بعد مذکور شخص کو آئندہ کے لئے صرف دو طلاقوں کا اختیار ہوگا،لہذا طلاق کے سلسلہ میں آئندہ احتیاط کی ضرورت ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع: وأما الرسالة فهي أن يبعث الزوج طلاق امرأته الغائبة على يد إنسان فيذهب الرسول إليها ويبلغها الرسالة على وجهها فيقع عليها الطلاق؛ لأن الرسول ينقل كلام المرسل فكان كلامه ككلامه والله الموفق. (3/ 126)۔
وفیہ أیضاً: أما الأول فطلاق السنة نوعان؛ نوع يرجع إلى الوقت ونوع يرجع إلى العدد، وكل واحد منهما نوعان حسن وأحسن، ولا يمكن معرفة كل واحد منهما إلا بعد معرفة أصناف النساء، وهن في الأصل على صنفين حرائر وإماء وكل صنف على صنفين حائلات وحاملات، والحائلات على صنفين ذوات الإقراء وذوات الأشهر.
إذا عرف هذا فنقول وبالله التوفيق أحسن الطلاق في ذوات القرء أن يطلقها طلقة واحدة رجعية في طهر لا جماع فيه ولا طلاق ولا في حيضة طلاق ولا جماع ويتركها حتى تنقضي عدتها ثلاث حيضات إن كانت حرة (3/ 88)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 42882کی تصدیق کریں
0     457
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات