اگر امام کے ساتھ ایک ھی مقتدی ھو اور تشھد کی حالت میں دوسرا مقتدی آجائے تو کیا پہلا مقتدی تشھد کی حالت میں ھی پیچھے آئے گا؟
ایسی صورت میں پہلے مقتدی اپنی جگہ ہی میں بیٹھارہے، اور آنے والا شخص نماز کی نیت باندھ کر امام صاحب کے بائیں جانب بیٹھ جائے۔
کما فی الشامیه: والذي يظهر أنه ينبغي للمقتدي التأخر إذا جاء ثالث فإن تأخر وإلا جذبه الثالث إن لم يخش إفساد صلاته، فإن اقتدى عن يسار الإمام يشير إليهما بالتأخر، (الى قوله) والظاهر أيضا أن هذا إذا لم يكن في القعدة الأخيرة وإلا اقتدى الثالث عن يسار الإمام ولا تقدم ولا تأخر (1/ 568)