مہربانی فرما کر میری راہ نمائی فرمائیں! کچھ ہفتہ پہلے میں اپنے دوست سے ضروری کام کے لیے فون کال پر مخاطب تھا ،تو اس دوران انہوں نے اچانک سے مجھے پہلے ہولڈ پے رکھا پھر کال کاٹی اور اس کے بعد انہوں نے مجھے میسیج کیا کہ ویٹ ۔تقریبا 9 منٹ بعد ان کی کال آئی، تو انہوں نے غلط بیانی سے کام لیا اور کہا کے آواز صحیح نہیں آرہی تھی، لیکن در حقیقت وہ کسی اور سے بات چیت میں لگ گئے، جن کا انہوں نے اعتراف کیا اور میں نے غصہ میں آ کر کہا کہ تم نے جھوٹ بولا ہے اور تم جہنم میں جاؤں گے ؟ اور اس دن سے وہ مجھ سے ناراض ہے اس پر آپ راہ نمائی کریں ؟ شکریہ!
سائل کا اپنے دوست کو اس کے مذکور طرز عمل کی وجہ غصہ میں آکر جہنمی کہنا درست رویہ نہ تھا، لہذا سائل کو چاہیے کہ اپنے دوست سے معافی مانگ کر ناراضگی کو دور کرنے کی کوشش کرے اور آئندہ کے لیے اس طرح جملے کہنے سے احتراز کرے ۔