رشتہ داروں کے حقوق و فرائض

کیا شوہر بیوں کو اپنی بہن سے تعلق رکھنے سے منع کر سکتا ہے؟

فتوی نمبر :
64444
| تاریخ :
معاشرت زندگی / حقوق و فرائض / رشتہ داروں کے حقوق و فرائض

کیا شوہر بیوں کو اپنی بہن سے تعلق رکھنے سے منع کر سکتا ہے؟

میرا شوہر مجھے میری بہن سے تعلق رکھنے سے منع کر رہا ہے کہ اس کا کردار اچھا نہیں ہے تو میری رخصتی کے بعد اس سے تعلق ختم کر کے آنا ہو گا ؟ کیونکہ اس کے خاندان کی عزت خراب ہونے کا خدشہ ہے ۔راہنمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں سائلہ نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ اس کی بہن کا کردار کس اعتبار سے خراب ہے، تاکہ اس کے مطابق جواب دیا جاتا، تاہم سائلہ کی بہن کا کر دار واقعۃً برا ہو اس طور پر کہ اس کے کسی شخص کے ساتھ ناجائز تعلقات وغیرہ ہوں تو سائلہ کو چاہیے کہ اولا اسے حکمت و بصیرت کے ساتھ سمجھانے کی کوشش کرے، اور اسے وعظ و نصیحت بھی کرتی رہے ، اور ساتھ ساتھ اس کے لیے دعا کا بھی اہتمام کرے، ان شاء اللہ ،اللہ کی ذات سے امید ہے کہ وہ اس کام سے باز آجائے گی، تاہم اگر اس کے باوجود وہ غلط حرکات سے باز نہ آئے ، اور اس کی اصلاح قطع تعلقی سے ہو سکتی ہو تو اس سے قطع تعلقی بھی کی جاسکتی ہے ، لیکن اس سے سائلہ کا مقصد محض قطع تعلقی نہ ہو، بلکہ اس کو راہ راست پر لانا ہو ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في تنزيل العزيز: {ادْعُ إِلَى سَبِيلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَةِ وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ وَجَادِلْهُمْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ إِنَّ رَبَّكَ هُوَ أَعْلَمُ بِمَنْ ضَلَّ عَنْ سَبِيلِهِ وَهُوَ أَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِينَ } [النحل: 125]
و في عمدة القاري شرح صحيح البخاري: (باب ما يجوز من الهجران لمن عصى) أي: هذا باب في بيان ما يجوز من الهجران لمن عصى، وقال المهلب: غرض البخاري من هذا الباب أن يبين صفة الهجران الجائز وأن ذلك متنوع على قدر الإجرام، فمن كان جرمه كثيرا فينبغي هجرانه واجتنابه وترك مكالمته، كما جاء في كعب بن مالك وصاحبيه، وما كان من المغاضبة بين الأهل والإخوان فالهجران الجائز فيها ترك التحية والتسمية وبسط الوجه، كما فعلت عائشة في مغاضبتها مع رسول الله صلى الله عليه وسلم. (22/ 144)
و في مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح: عن أبي أيوب الأنصاري - رضي الله عنه - قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «ولا يحل للرجل أن يهجر أخاه فوق ثلاث ليال يلتقيان فيعرض هذا ويعرض هذا، وخيرهما الذي يبدأ بالسلام ". متفق عليه.» (إلی قوله) قال الخطابي: رخص للمسلم أن يغضب على أخيه ثلاث ليال لقلته، ولا يجوز فوقها إلا إذا كان الهجران في حق من حقوق الله تعالى، فيجوز فوق ذلك. (8/ 3146) واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حمزہ نفیس خان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 64444کی تصدیق کریں
0     9
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • غصہ میں آکر دوست کو جہنمی کہنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0
  • رشتہ نہ دینے کی وجہ سے قطعِ تعلقی کرنا

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 1
  • مشرکانہ عقائد کے حامل لڑکے کو رشتہ دینا-بدعات میں مبتلاء آباء و اجداد کیلۓ دعاۓ مغفرت کرنا

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0
  • بہنوں کی کفالت بھائیوں پر لازم ہے

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0
  • کبیرہ گناہ میں ملوث رشتہ دار سے ملنے کا حکم

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0
  • شوہر کا مقام بڑا ہے یا والد کا ؟

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0
  • ساس کے بہو سے سخت لہجے میں بات کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 1
  • ماں کے فوت ہونے کے بعد بچہ کی پرورش کا حکم

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0
  • آدمی کی کمائی پر کس کس کا حق ہے؟

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0
  • ملازمت نہ کرنے والے بھائی کی مدد کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0
  • ساس سسر کے کیا حقوق ہیں؟

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0
  • الزامات ثابت کرنے کیلئے کسی کی باتوں کی ریکارڈنگ کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0
  • کسی کے ذاتی کاروبار میں اس کے دوسرے بہن بھائیوں کا حصہ ہوتاہے؟

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0
  • کیا شوہر بیوں کو اپنی بہن سے تعلق رکھنے سے منع کر سکتا ہے؟

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0
  • غیر شادی شدہ بہن کی کفالت و ذمہ داری کا حکم

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0
  • والدہ اور خالہ سے چھپ کر بچوں کو کوئی چیز کھلانے کا حکم

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0
  • کسی رشتہ دار پر جادو ٹونہ کا الزام لگانا

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0
  • شادی شدہ لڑکی کا والدین کو اپنی پریشانیوں سے آگاہ کرنا درست ہے ؟

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0
  • بیٹے کے ذمہ کس کس کا نفقہ لازم ہے؟

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0
  • کسی شخص کی تنخواہ میں کون سے رشتداروں کے حقوق متعلق ہوتے ہیں ؟

    یونیکوڈ   رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0
Related Topics متعلقه موضوعات