السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! جناب ہم دو بھائی ہیں، دونوں کا گھر اور قیام و طعام مطلب کھانا پینا الگ ہے، ماں اور میری غیر شادی شدہ خالہ کھانا میرے گھر میں کھاتی ہیں، جب میں اپنے بچوں کے لئے گوشت یا پھل وغیرہ لاتا ہوں تو میری خالہ اس وجہ سے نہ گوشت کھاتی ہے اور نہ پھل کہ جتنا اپنے گھر کے لئے لاتے ہو اتنی مقدار میں اپنے بھائی کے گھر بھی بھیج دو، اور لڑائی کرتی ہے، حالانکہ ہم دونوں ملازم ہیں، کیا اگر میں اپنے بچوں کو خالہ اور ماں سے چھپ کے اور خفیہ طور پر کچھ کھلاؤں تو خالہ اور ماں کی حق تلفی تو نہیں ہوگی ؟ یا کوئی متبادل طریقہ بتائیں۔
سائل پر اپنے بیوی بچوں کا نان نفقہ شرعاً لازم ہے، بھابھی اور بھتیجے بھتیجیوں کا نان نفقہ شرعاً لازم نہیں، لہذا سائل کی خالہ کا بلاوجہ لڑائی کر کے گھر کا ماحول خراب کرنا درست نہیں ،بلکہ اس سے انہیں اجتناب لازم ہے، البتہ اگر استطاعت ہو تو ان کے ہاں بھیج دیا کرے یہ بھی باعث ثواب ہے، لیکن ایسا کرنا سائل پر لازم نہیں۔
مشرکانہ عقائد کے حامل لڑکے کو رشتہ دینا-بدعات میں مبتلاء آباء و اجداد کیلۓ دعاۓ مغفرت کرنا
یونیکوڈ رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0لائیو ٹی وی پروگرامات میں شرکت کرنا کیسا ہے؟/ والد نہ ہو تو بڑے بھائی کا کیا مقام ہے؟
یونیکوڈ رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0غلط رویوں اور الزام تراشی کی وجہ سے رشتہ داروں سے قطع تعلق کرنا
یونیکوڈ رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0شادی شدہ لڑکی کا والدین کو اپنی پریشانیوں سے آگاہ کرنا درست ہے ؟
یونیکوڈ رشتہ داروں کے حقوق و فرائض 0