طلاق

"میری طرف سے تو فارغ ہے" کہنے کا حکم

فتوی نمبر :
44412
| تاریخ :
معاملات / احکام طلاق / طلاق

"میری طرف سے تو فارغ ہے" کہنے کا حکم

میرے بچے نے میری بيوی کی غفلت کی وجہ سے میڈیسن کی بہت زیادہ خوراک کھالی میں نے غصے میں اس کو کہا" میری طرف سے تو فارغ ہے " ایسا میں نے طلاق کی نیت سے بالکل بھی نہیں کہا، بلکہ کہنے کا مطلب تھا کہ میں تم سے بات نہیں کرنا چاہتا اور بچوں کوتمہاری ذمہ نہیں چھوڑ سکتا کیا ان الفاظ اور اس نیت سے طلاق واقع ہو جائے گی ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ” فارغ ہو“ کا لفظ عرف میں عند القرینہ صریح بائن طلاق کے لیے مستعمل ہے، جس سے بغیر کسی نیت طلاق واقع ہوجاتی ہے، لہذا صورت مسئولہ میں جب سائل نے اپنی بیوی کو غصہ کی حالت میں سوال میں مذکور الفاظ "میری طرف سے تو فارغ ہے " کہہ دیئے تو اس کی وجہ سے سائل کی بیوی پر ایک طلاق بائن واقع ہو کر نکاح ختم ہو چکا ہے ، اب با قاعدہ گواہوں کی موجودگی میں نئے حق مہر کے تقرر کے ساتھ نکاح کئے بغیر رجوع نہیں ہو سکتا، جبکہ تجدید نکاح کے بعد آئندہ شوہر کو صرف دو طلاقیں دینے کا اختیار ہو گا، اس لیے آئندہ طلاق کے معاملہ میں احتیاط کی ضرورت ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في الدر المختار: ونحو اعتدي واستبرئي رحمك، أنت واحدة، أنت حرة، اختاري أمرك بيدك سرحتك، فارقتك لا يحتمل السب والرد (الى قوله) (وفي الغضب) توقف (الأولان) إن نوى وقع وإلا لا اھ(3/300)۔
وفي رد المحتار : تحت (قوله سرحتك) من السراح بفتح السين: وهو الإرسال أي أرسلتك لأني طلقتك أو لحاجة لي، وكذا فارقتك لأني طلقتك أو في هذا المنزل نهر (قوله لا يحتمل السب والرد) أي بل معناه الجواب فقط ح أي جواب طلب الطلاق اھ (3/300)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 44412کی تصدیق کریں
1     655
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات