خرید و فروخت

گاڑی خریدنے کےبعد اس میں عیب پیدا ہونے کی صورت میں مالک سے قیمت میں کمی کا مطالبہ کروانا

فتوی نمبر :
44458
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / خرید و فروخت

گاڑی خریدنے کےبعد اس میں عیب پیدا ہونے کی صورت میں مالک سے قیمت میں کمی کا مطالبہ کروانا

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !
مجھے بیع کے بارے میں مسئلہ جاننا تھا کہ میں نے اپنے باس (employer) سے ان کی اپنی پرانی کار خریدی ،اور ڈالر قیمت طےپائی، اور قیمت ہر ہفتے وار ڈالر قسطوں میں طےپائی ، ابھی آدھی قسطیں ہی ادا کی تھیں کہ گاڑی کے انجن میں ٹائمنگ بلٹ ٹوٹ گئی ، اس کی مرمت آسٹریلیا میں بہت مہنگی تھی ،لیکن میرے باس نے اپنے کسی جاننے والے سے انتہائی سستے میں بنوادی، مجھے اس کی مرمت میں کافی بچت ہوگئی ، لیکن پھر بھی میں نے اپنے باس سے شکایت کی کہ ابھی تو آپ سے کار لی تھی، اور ٹائمنگ بلٹ تو کم از کم کلو میٹر کے بعدتبدیل کاروانی ہوتی ہے ، مجھے آپ کار کی قیمت میں discount رعایت دیں، مجھے اب وہم ہو رہا ہے کہ وہ میرے پریشر میں مجھے ڈالر معاف کر دے ، مجھے یہ جاننا ہے کہ کہیں یہ ڈسکاؤنٹ مانگنا سود میں تو نہیں آتا ؟ کیوں کہ بیع تو ہم نے پہلے ہی طے کر لی تھی اور میں نے ڈسکاؤنٹ اس وقت مانگا جب گاڑی خراب ہوئی ؟ اور خراب بھی تقریباً تین چار ہفتے گزرنے کے بعد ہوئی اس کے بعد بعد ڈسکاونٹ مانگا، یعنی تقریباً آدھی قسطیں دینے کے بعد ، اس بیع کے بارے آپ کی کیارائے ہے ؟ واضح رہے کہ بیع کے وقت نہ میں نے گاڑی کے عیب پوچھے نہ انہوں نے بتایا ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل اور اس کے مالک کے درمیان جب ایک دفعہ گاڑی کی خرید و فروخت کا معاملہ طے پایا، تو اس کے بعد گاڑی میں کوئی عیب پیدا ہونے کیوجہ سے سائل کیلئے اپنے مالک سے قیمت میں کمی کے مطالبے کا حق نہ تھا، اور نہ ہی اس کے ذمہ قیمت میں رعایت لازم تھی، تاہم جب وہ اپنی مرضی سے قیمت میں کمی کر دے ، تو شرعاً اس میں کوئی حرج نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في البحر الرائق: دل كلامه أنه ليس له إمساكه وأخذ النقصان لأنہ لا يقابلها شيء من الثمن في مجرد العقد ولأنه لم يرض بزواله عن ملكه بأقل من المسمى فيتضرر به ودفع الضرر عن المشتري ممكن بالرد بدون تضرره أطلقه فشمل ما إذا كان به عند البيع أو حدث بعده في يد البائع وما إذا كان فاحشا أو يسيرا كذا في السراج الوهاج (۶/٣٩) -
وفى درر الحكام شرح مجلة الأحكام: صاحب خيار العيب له قبول المبيع بثمنه المسمى كله وليس له إمساكه ونقص الثمن بما يقابل العيب إلا إذا رضي البائع أو كان ثمة مانع من الرد لأنه ليس للأوصاف حصة من الثمن (۱/۲۸۳) -

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمدفیصل ابوبکر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 44458کی تصدیق کریں
0     853
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بٹ کوئین کی خریدوفروخت کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 5
  • اسمگل شدہ چیزوں کی خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • اسٹاک مارکیٹ میں ڈے ٹریڈنگ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • پھل تیارہونے سے پہلے باغ کی خریدوفروخت کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پولیس کے پکڑے ہوئے مال کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 0
  • قادیانی سے خرید و فروخت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • پھلوں کے پک جانے سے قبل خریدوفروخت

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • کرکٹ میچ یا دیگر کھیلوں کے ٹکٹ بلیک میں بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 1
  • چالیس کلو گندم کی خریداری پر دو کلو کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خرید و فروخت 0
  • دوکاندار کا تول میں زیادہ کر کے بیچنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   خرید و فروخت 1
  • سونے کو نقد رقم کے عوض ادھار پر زیادہ قیمت میں دینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 2
  • نفع کی غرض سے سونا لے کر رکھنا اور سونے کی خریدفروخت

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • رکشہ کمپنی والے کو ایڈوانس پیمنٹ دے کر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنا- پلاٹوں کی تعیین اور فائلوں سے قبل ایڈوانس پیمنٹ دینے کی صورت میں قیمت میں رعایت کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • اسٹیٹ ایجنسی یعنی پراپرٹی کا کاروبار کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • اسٹیٹ ایجنسی کے کاروبار کا شرعی طریقہ کار

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • پارسل ڈیلیور نہ ہونے کی وجہ سے اپنا اماؤنٹ واپس لینا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • غیر مسلم کو ٹی وی بیچنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • انعام میں نکلا ہوا پرائز بانڈ ٹیکس کٹوانے کیلئے خریدنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • کسی نے کوئی چیز خرید کر لانے کے لئے کہا تو اس میں اپنا منافع رکھنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ٹی وی خریدنا ، بیچنا اور دیکھنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • قسطوں پر کار لیکر نقد پر فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • گابھن جانور کے خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 1
  • قادیانی کمپنی کی مصنوعات کی خرید و فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • ادھار پر خریداری کے بعد ،وقت سے پہلے رقم کی ادئیگی پر قیمت میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
  • عورتوں کے لباس کی خریدو فروخت کا حکم

    یونیکوڈ   خرید و فروخت 0
Related Topics متعلقه موضوعات