السلام عليكم ورحمۃ الله وبركاتہ مفتی صاحب !
درج ذیل امور کیلئے کوئی وظائف بتادیجیے:
1-دو گھروں کے درمیان لڑائی کو ختم کرنے کے لئے ۔
2-اگر کوئی شخص کسی دوسرے پر بیجا شک کرتا ہو تو اس کے لئے بھی۔
3- اگر کوئی دعا فوري قبولیت کی متقاضی ہو تو اس کے لئے کیا پڑھا جائے؟
دو گھرانوں کے درمیان لڑائی جھگڑے کو ختم کرنے کے لئے” سورۃ یٰس“ کی ان آیات کا ورد ان شاء اللہ مفید ہو گا۔
”{إِنَّا جَعَلْنَا فِي أَعْنَاقِهِمْ أَغْلَالًا فَهِيَ إِلَى الْأَذْقَانِ فَهُمْ مُقْمَحُونَ، وَجَعَلْنَا مِنْ بَيْنِ أَيْدِيهِمْ سَدًّا وَمِنْ خَلْفِهِمْ سَدًّا فَأَغْشَيْنَاهُمْ فَهُمْ لَا يُبْصِرُونَ}“ [يس: 8، 9]
اور شک و تردد کو ختم کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ کے اسماءِ حسنٰی میں سے ”ألْمُؤْمِنُ“ کو کثرت سے پڑھا جائے۔
جبکہ دعا کی قبولیت کے لئے اللہ تعالیٰ کے اسماءِ حسنٰی میں ”ألسَّمِيْعُ الْبَصِيْرُ“ کو کثرت سے پڑھا جائے ۔ (اعمال قرآنی:۹۳/۹۵/۱۳۳)