طلاق

بغیر پڑھے زبردستی کی صورت میں طلاق نامہ پر دستخط کرنا

فتوی نمبر :
46619
| تاریخ :
معاملات / احکام طلاق / طلاق

بغیر پڑھے زبردستی کی صورت میں طلاق نامہ پر دستخط کرنا

میرے شوہر نے 2 سال قبل تینوں طلاقیں بھیج دیں جبکہ اسکو اپنے والد نے مجبورکیا تھا یہاں تک کہ اس نے کاغذات نہیں پڑھے اور نہ طلاق کا لفظ کہا، اور اب کہنے لگا کہ جبری طلاق اسلام میں بالکل جائز نہیں ہے، برائے مہربانی فتوی دیں کہ آیا طلاق واقع ہوچکی ہے یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ نے اس کی وضاحت نہیں لکھی ، کہ اس کے شوہر نے مذکور طلاق نامہ کو پڑھ کر یا یہ سمجھ کر کہ یہ طلاق نامہ ہے دستخط کیے تھے یا بلا سمجھے، اس طرح جبرو اکراہ کی کیا صورت تھی، تاہم اگر سائلہ کے شوہر دستخط کرتے ہوئے یہ سمجھتے تھے کہ یہ طلاق نامہ ہے اور اکراہ اس طرح نہ تھا کہ اگر وہ دستخط نہ کرتے تو اسکی جان یا کسی عضو کو نقصان پہنچتا اور طلاق نامہ بھی تین طلاقو ں پرمشتمل تھا ،تو ایسی صورت میں طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے سائلہ پر تینوں طلاقیں واقع ہو کر حرمتِ مغلظہ ہو چکی ہے ، اب نہ رجوع ہو سکتا ہے، اور نہ ہی حلالۂ شرعیہ کے بغیر باہم عقدِ نکاح ہو سکتا ہے، جبکہ عورت ایّامِ عدت گزارنے کے بعد دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما فی الدر المختار : وهو نوعان تام وهو الملجئ بتلف نفس أو عضو أو ضرب مبرح و إلا فناقص وهو غير الملجئ. (وشرطه) أربعة أمور: (قدرة المكره على إيقاع ما هدد به سلطانا أو لصا) أو نحوه اھ (1286)
وفی الدرالمختار: وفي البحر أن المراد الإكراه على التلفظ بالطلاق ، فلو أكره على أن يكتب طلاق امرأته فكتب لا تطلق لأن الكتابة أقيمت مقام العبارة باعتبار الحاجة ولا حاجة هنا اھ(236/3)
وفیه أیضاً: وإن كانت مرسومة يقع الطلاق نوى أو لم ينو ثم المرسومة لا تخلو إما أن أرسل الطلاق بأن كتب: أما بعد فأنت طالق، فكما كتب هذا يقع الطلاق وتلزمها العدة من وقت الكتابة. اھ (246/3)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 46619کی تصدیق کریں
0     933
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات