طلاق

’’ اگر میں اس وقت تجھ کوطلاق کہہ دیتا “الفاظ کاحکم

فتوی نمبر :
46822
| تاریخ :
معاملات / احکام طلاق / طلاق

’’ اگر میں اس وقت تجھ کوطلاق کہہ دیتا “الفاظ کاحکم

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مندرجہ ذیل مسائل کے بارے میں کہ ایک عورت اپنی شوہر سے لڑائی کے دوران تو تو کر کے بات کرنے لگ گئی بعد میں شوہر نے اپنی بیوی کو کہا لڑائی کے دوران تم نے مجھ سے تو تو کر کے بات کر رہی تھی ’’ اگر میں اس وقت تجھ کوطلاق کہہ دیتا‘‘ جب یہ بات عورت نے سنی پریشان ہوکرشوہر سے پوچھا تم نے ایسا کہہ دیا تھا پو چھتی رہی شوہر غصہ میں آکر کہا ہاں! حالانکہ شوہر نے ایسا کہا ہی نہیں تھا لڑائی کے دوران
1:کیا طلاق ہو جائے گی ایسے ہاں کہنے سے ؟
2:اگر طلاق واقع ہو گی تو کتنی طلاق ہو گی ؟
3:یہاں کچھ لوگوں کہتے ہیں طلاق ہو گئی، کیا یہ صحیح ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں ذکر کردہ تفصیل کے مطابق شوہر نے چونکہ کوئی طلاق نہیں دی، بلکہ بیوی کو سمجھانے اور متنبہ کرنے کی غرض سے یہ جملہ کہا " اگر میں اس وقت طلاق کا کہہ دیتا" اور پھر اسکے بعد بیوی کے بار بار استفسار پر " کہ تم نے ایسا کہہ دیا تھا شوہر نے اگر جوابا " ہاں" کہہ دیا، لیکن چونکہ جواب میں سوال کا اعادہ ہوتا ہے ، اور بیوی کے سوال میں طلاق دینے کا کوئی ذکر نہیں بلکہ مذکور جملہ " اگر میں اس وقت طلاق کا کہہ دیتا " کے متعلق ہی استفسار کیا گیا ہے، جبکہ مذکور جملے سے ابتداء طلاق واقع نہیں ہوئی، اس لئے اسکے متعلق جوابا " ہاں" کہہ دینے سے بھی کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی، بلکہ دونوں حسب سابق میاں بیوی کی طرح زندگی بسر کر سکتے ہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی البحرالرائق: ولذا قال في البدائع: ركن الطلاق اللفظ الذي جعل دلالة على معنى الطلاق لغة وهو التخلية، والإرسال ورفع القيد في الصريح وقطع الوصلة ونحوه في الكنايات أو شرعا وهو إزالة حل المحلية في النوعين أو ما يقوم مقام اللفظ اهـ.(3/252)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 46822کی تصدیق کریں
0     567
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات