اذان و اقامت

نومولود بچہ کے کان میں اذان دینے کا مسنون طریقہ

فتوی نمبر :
47291
| تاریخ :
2021-09-11
عبادات / نماز / اذان و اقامت

نومولود بچہ کے کان میں اذان دینے کا مسنون طریقہ

معزز مفتیان کرام امید ہے کہ آپ سب خیریت سے ہونگے، میرے چند سوالات ہیں جن کی تفصیل کچھ اس طرح ہے کہ ایک نومولود بچے کے کان میں اذان و اقامت دینے کا مسنون طریقہ کیا ہے؟کیا اس کے لیے باوضو ہونا شرط ہے؟ یوٹیوب پر کچھ حضرات کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے کہ اہلسنت کو تو آج تک یہ پتہ نہیں لگا کہ بچے کے کان میں جو اذان دینی ہے وہ فجر والی ہے یا کہ باقی نمازوں والی چار، کیا یہ صرف بڑی عمر اور با شرع شخص ہی دے سکتا ہے یا کوئی بھی دے سکتا ہے؟ برائے مہربانی میری قرآن و حدیث کی روشنی میں مکمل طور پر بحوالہ جات رہنمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

نومولود بچے یا بچی کے کان میں اذان دینے کا مسنون طریقہ یہ ہے کہ بچے کی پیدائش کے بعد اسے ہاتھوں میں لیکر اس کے دائیں کان میں اذان اور بائیں کان میں اقامت کہی جائے، اور اس کےلیے باوضو ہونا شرط نہیں بلکہ بغیر وضو کے بھی بچےکے کان میں اذان دی جاسکتی ہے۔
جبکہ " الصلوۃ خیر من النوم " کے کلمات چونکہ صرف فجر کی اذان کے ساتھ خاص ہیں، اس لیے بچے کے کان میں الصلوۃ خیر من النوم کے کلمات کے بغیر اذان دینی چاہیے، نیز اذان دینے کے لیے بڑے عمر کے اور باشرع افراد کا ہونا ضروری بھی نہیں، البتہ بہتر یہ ہے کہ کوئی سمجھدار اور نیک باشرع شخص باوضو حالت میں اذان واقامت کہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی شرح المصابيح لابن الملك: وعن أبي رافع عنه قال: رأيتُ رسول الله - صلى الله عليه وسلم أَذَّنَ في أُذُنِ الحسن ابن علي حين ولدته فاطمة بالصَّلاةِ. صحيح " عن أبي رافع - رضي الله تعالى عنه - قال: رأيت رسول الله صلى الله تعالى عليه وسلم أذن في أُذُنِ الحسن بن علي - رضي الله عنه - حين ولدته فاطمة بالصلاة": متعلق بـ (أذن)؛ أي: أذن بمثل أذان الصلاة، وهذا يدل على سنية أذان المولود وكان عمر بن عبد العزيز يؤذن في الأذن اليمنى، ويقيم في أذنه اليسرى حين ولد الصبي. "صحيح".(533/4)
وفي الفتاوى الخانيه على هامش الهندية: خمسة يكره اذانهم اذا اذنوا يعاد الصبي الذي لا يعقل والمراة والجنون ---- وثلاثة لا يعاد اذانهم المحدث في ظاهر الرواية والقاعد اذا اذن يكره ولا يعاد - اهـ (77/1)
وفي شرح المصابيح لابن الملك: أذن بمثل أذان الصلاة وهذا يدل على سنية أذان المولود، وكان عمر بن عبد العزيز يؤذن في الأذن اليمنى، ويقيم في أذنه اليسرى حين ولد الصبي)533/4۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 47291کی تصدیق کریں
0     1713
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • لاؤڈ سپیکر پر اذان دینے اور مسجد میں اذان دیئے بغیر جماعت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • کیا اذان سے قبل نماز ادا کی جاسکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • اذان کے وقت قصداً گناہ کبیرہ یا حرام کام کرنے سے انسان کافر ہوجاتا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • مسجد میں نماز کے دوران ایکو ساؤنڈ کا استعمال - اذان کے الفاظ کھینچنا

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 1
  • داڑھی منڈھے شخص کی اذان واقامت کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 1
  • کیا اذان کے وقت جھاڑو دینے سے رزق کم ہوتا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • کیا اذان یا اقامت کے وقت انگوٹھے نہ چومنا کفر ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • مسجد میں مؤذن کے بجائے پہلے سے ریکارڈ شدہ اذان

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • مقتدی کے لئے سورۃ فاتحہ پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • دفتر میں نماز باجماعت سے قبل اذان دینا

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 1
  • مؤذن کی موجودگی میں غیر شرعی داڑھی والے کی اذان و اقامت

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اذان و اقامت 1
  • قبرستان میں بنی ہوئی مسجد میں نماز

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اذان و اقامت 0
  • اگرموذن سے اقامت کے چندکلمات چھوٹ جائےتواس کا اعادہ کیسے ہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • کیا اذان فجر میں الصلاۃ خیر من النوم کا اضافہ بدعت ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • تہجد کے لیے اذان کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • کیا اپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اذان دی ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   اذان و اقامت 0
  • گھرمیں امامت کے لئے آذان دیناضروری ہے؟

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 0
  • فجر کی اذان کا وقت

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 0
  • اذان کے اختتام میں’’ لا الٰہ إلا اللہ‘‘ کے جواب میں ’’محمد رسول اللہﷺ‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 4
  • کسی اور شخص کا اقامت کہنے کے لیے کیا مؤذن کی اجازت ضروری ہے ؟

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 0
  • مارکیٹ میں نماز کے اوقات میں ریکارڈ شدہ اذان سنانے کا حکم

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 0
  • وہ اوقات و حالات کہ جن میں اذان کا جواب نہیں دینا ہوتا یا نہ دینے کی گنجائش ہے

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 1
  • جمعہ کی پہلی اذان کو مؤخر کرنا

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 0
  • اذان کا جواب زبان سے دینا ضروری ہے

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 0
  • اذان کے وقت قرآن کی تلاوت کرنا-قرآن مجید کا ہاتھ سے گرجانا

    یونیکوڈ   اذان و اقامت 0
Related Topics متعلقه موضوعات