امامت و جماعت

’’لفظِ اللہ‘‘ میں ’’ل‘‘ کو کھینچ کر پڑھنے والے امام کے پیچھے نماز کا حکم

فتوی نمبر :
4749
| تاریخ :
2008-07-10
عبادات / نماز / امامت و جماعت

’’لفظِ اللہ‘‘ میں ’’ل‘‘ کو کھینچ کر پڑھنے والے امام کے پیچھے نماز کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! بعد سلام عرض ہے کہ ہمارے علاقہ میں ایک جامعہ مسجد ہے، جس کے امام صاحب سے تقریباً آدھے لوگ ناخوش ہیں، ان کا موجودہ مسجد کے متولّی میں شمار ہوتا ہے، قرأت کے اندر اس کی ایک غلطی ہے جس کو لوگ شدید ناپسند کرتے ہیں ،غلطی یہ کہ پوری نماز میں جہاں بھی لفظِ ’’اللہ اکبر‘‘ آتا ہے وہ لفظِ ’’اللہ‘‘ میں الف کے بعد ’’لا‘‘ کو بڑی مد کی مانند کھینچتا ہے، جبکہ ’’سمع اللہ لمن حمدہ‘‘ میں لفظِ ’’اللہ‘‘ ٹھیک ادا کرتا ہے باقی پوری نماز میں لفظِ ’’اللہ اکبر‘‘پر الف کے بعد ’’ل‘‘ کو بے حد طویل کرتا ہے، ایسے امام کی اقتداء میں نماز کا کیا حکم ہے؟ نماز فاسد ہے یا کامل ؟ اگر کامل ہے تو اس غلطی پر اس کی کیا اصلاح ممکن ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور امام صاحب کی اقتداء میں نماز پڑھنا درست ہے اور اگر لوگوں کی ناراضگی مذکورہ غلطی کی بناء پر ہو تو یہ مانعِ اقتداء نہیں ہے۔ جہاں تک غلطی کی اصلاح کی بات ہے تو کسی دوسرے عالم جن کی ان کے ساتھ بے تکلّفی ہو ، ان کے ذریعہ اصلاح کی جا سکتی ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی حاشية ابن عابدين: وإن كان في وسطه، فإن بالغ حتى حدث ألف ثانية بين اللام والهاء كره، قيل والمختار أنها لا تفسد، وليس ببعيد وإن كان في آخره فهو خطأ ولا يفسد أيضا اھ(1/ 480) واللہ أعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 4749کی تصدیق کریں
1     1039
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات