طلاق

”طلاق چاہئیے تو دےدیتا ہوں طلاق؟....طلاق دیتا ہوں "اس سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی ؟

فتوی نمبر :
47534
| تاریخ :
معاملات / احکام طلاق / طلاق

”طلاق چاہئیے تو دےدیتا ہوں طلاق؟....طلاق دیتا ہوں "اس سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی ؟

شوہر نے بیوی کو ایک سال پہلے غصے میں ایک دفعہ کہا، " میں تمہیں طلاق دیتا ہوں" پھر میاں بیوی نے صلح کر لی اب چند دن پہلےپھر اگلی لڑائی ہو گئی، تو شوہر نے غصے میں یہ الفاظ کہہ دیے کہ "طلاق چاہیئے تو دے دیتا ہوں طلاق ، طلاق دیتا ہوں " کیا جو شوہر نے اس بار طلاق کے جو الفاظ بولے ہیں ، اس سے بقیہ دونوں طلاقیں استعمال ہو گئیں، یا پھر یہ ایک طلاق شمار کی جائے گی، اس بات پر ضرور غور فرمائیے کہ شوہر نے پہلے کہا، ”طلاق چاہئیے تو دے دیتا ہوں طلاق" اور پھر کہا " طلاق دیتا ہوں " کیا طلاق دے دیتا ہوں " کہنا ایک الگ طلاق شمار کی جائے گی ، یا پھر یہ دونوں ایک ہی طلاق شمار کی جائے گی۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں شوہر نے پہلی طلاق کے بعد اگر دورانِ عدت رجوع کر لیا ہو تو اسکے بعد ان کا میاں بیوی کی طرح رہنا جائز تھا،مگر آئند ہ کیلئے شوہر کے پاس فقط دو طلاقوں کا اختیار تھا، اب حالیہ واقعہ میں شوہر نے جو الفاظ کہے ان میں سے پہلے والے الفاظ "طلاق چاہئے تو وید یتا ہوں طلاق " چونکہ طلاق دینے کے لئے نہیں بلکہ استفسار کے لئے استعمال ہوتے ہیں ، اس لئے ان الفاظ سے تو کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی، البتہ اسکے بعد شوہر نے جو الفاظ کہے ”طلاق دیتا ہوں " ان الفاظ سے اسکی بیوی پر مزید ایک طلاق واقع ہو کر مجموعی طور پر دو طلاقیں واقع ہو چکی ہیں، لہذا اسکے علاوہ اگر شوہر نے مزید کوئی طلاق نہ دی ہو تو اب اسے عدت کے اندر رجوع کرنے کا اختیار حاصل ہے، البتہ اگر اس نے عدت میں رجوع نہ کیا تو پھر دوبارہ ایک ساتھ میاں بیوی کی طرح رہنے کے لئے با قاعدہ گواہوں کی موجودگی میں نئے حق مہر کے تقرر کے ساتھ باہمی رضامندی سے تجدیدِ نکاح لازم ہو گا، بہر دو صورت آئندہ کے لئے شوہر کے پاس فقط ایک طلاق کا اختیار ہو گا، جب بھی وہ بقیہ ایک طلاق بھی دیدیگا تو اس سے اس کی بیوی حرمت ِمغلظہ کے ساتھ حرام ہو جائے گی، اس لئے آئندہ طلاق کے معاملے میں احتیاط کی ضرورت ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في التنزيل العزيز: فَإِنْ طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهُ مِنْ بَعْدُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ(البقرہ :230)
وفی الھدایة: وإذا طلق الرجل امرأته تطليقة رجعية أو تطليقتين فله أن يراجعها في عدتها رضيت بذلك أو لم ترض "(2/254)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 47534کی تصدیق کریں
0     443
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات