امامت و جماعت

امام پر ظلم کرنے والے مقتدی کی اس امام کی اقتداء میں نماز پڑھنا جائز ہے ؟

فتوی نمبر :
47547
| تاریخ :
2021-09-30
عبادات / نماز / امامت و جماعت

امام پر ظلم کرنے والے مقتدی کی اس امام کی اقتداء میں نماز پڑھنا جائز ہے ؟

اس شخص کی نماز ھوجائیگی جو امام پہ لاٹھی چارج کرتاھے پھر اسی کے پیچھے نماز ادا کرتا ھے ،مسجد میں حکومت اور دادا گیری کرتا ھے کہتا ھے میر ےگاؤں میں مسجد ھے میری ھے کئی بار راستہ بھی بند کردیا ھے

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مسجد کو ذاتی ملک قرار ینا، اس میں اپنی من مانی کرنا، اور امام مسجد پر لاٹھی چارج کرنا انتہائی درجہ قبیح حرکات ہیں، جو مسلمانوں کی شان کے خلاف ہیں، لہٰذا مذکور شخص پر اپنی ان حرکات سے توبہ واستغفار لازم ہے جہاں تک نماز کا تعلق ہے تو وہ مع الکراہت درست ادا ہو جائےگی، مگر اس کو چاہیے کہ جس کو پیشوا اور امام بنائے اس کا احترام بھی کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الجامع الصغیر: أكرموا حملة القرآن فمن أكرمهم فقد أكرمني اھ (۱/ ۱۴۵)
وفی كنز العمال: "حامل القرآن حامل راية الإسلام ومن أكرمه فقد أكرم الله ومن أهانه عليه لعنة الله". (1/ 515)
وفیه أیضاً: "عليكم بالقرآن فاتخذوه إماما وقائدا، فإنه كلام رب العالمين الذي هو منه وإليه يعود، فآمنوا بمتشابهه واعتبروا بأمثاله".(1/ 515) واللہ أعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حماس نجیب عالم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 47547کی تصدیق کریں
0     502
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات