طلاق

بیوی کا شوہر پر طلاق دینے کا دعوی کرنا

فتوی نمبر :
47593
| تاریخ :
معاملات / احکام طلاق / طلاق

بیوی کا شوہر پر طلاق دینے کا دعوی کرنا

میری بیوی نے اقرار کیا ہے کہ مجھے غصے پر قابو نہ پانے کا مسئلہ ہے جس میں ایک بندہ غصے میں ایسی بات کہہ جاتا ہے، جسکا وہ ارادہ نہیں رکھتا اور نہ ہی اسکو احساس ہوتا ہے اور نہ ہی اسکو یاد ہو کہ اس نے کیا کہا اب میری بیوی اس چیز کا اقرار کر رہی ہے کہ میں نے اسکو اس حالت میں کئی بار طلاق دی ہے ، اور مجھے اسمیں سے کچھ بھی یاد نہیں، الا ایک مرتبہ کہ میں نے اسکو فون پر ایک طلاق دی تھی، جس کے بعد ہم نے رجوع کر لیا ، اور اب و دہ یہ کہہ رہی ہے کہ شرعی طور پر ہماری طلاق ہو چکی ہے اور مجھے اسکے بارے میں کچھ معلوم نہیں کیا آپ اس معاملے میں رہنمائی کر سکتے ہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے اپنی بیوی کو فون پر جو ایک طلاق دی تھی وہ تو واقع ہو چکی ہے جسکے بعد عدت کے دوران رجوع کرنے سے رجوع بھی ہو چکا ،جبکہ باقی طلاقوں کے متعلق سائل کا سوال مکمل طور پر واضح نہیں اس لئے اسکے متعلق کچھ نہیں کہا جا سکتا، لہذا سائل اور اسکی بیوی کو چاہیئے کہ کسی قریبی مستند دار الافتاء میں حاضر ہو کر وہاں موجود مفتیانِ کرام کے سامنے کی مکمل وضاحت کر کے ان سے حکمِ شرعی معلوم کریں۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في التنزيل العزيز : الطلاق مرتن فامساک بمعروف او تسریح باحسان (سورة البقرة / 229)
وفي الفتاوى الهندية: (الفصل الأول في الطلاق الصريح) . وهو كأنت طالق ومطلقة وطلقتك وتقع واحدة رجعية وإن نوى الأكثر أو الإبانة أو لم ينو شيئاكذا في الكنز (354/1)
وفي الدر المحتار : باب الصريح ( صريحه ما لم يستعمل إلا فيه ولو بالفارسيةكطلقتك وأنت طالق ومطلقة) ويقع بها أي بهذ الألفاظ وما بمعناها من الصريح (واحدة رجعية) اھ(249/248/247/3)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 47593کی تصدیق کریں
0     495
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات