طلاق

ایک مجلس کی تین طلاقوں کا حکم

فتوی نمبر :
47612
| تاریخ :
معاملات / احکام طلاق / طلاق

ایک مجلس کی تین طلاقوں کا حکم

میرے شوہر نے مجھے ایک ہی محفل میں تین طلاقیں دیدں جب کہ انکی نیت نہ تھی ، یہ غصہ کی بنا پر ہوا وہ اس حرکت پر نادم ہے، اور رجوع کرنا چاہتے ہے، پوچھنا ہے کہ طلاق ہوئی کہ نہیں، آیار جوع ہو سکتا ہے یا نہیں؟ مہربانی فرما کر فتوی دیکرمیری مشکل کو آسان فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں سائلہ کے شوہر نے جب اسے تین طلاقیں دے دی ہیں اگرچہ غصہ کی حالت میں ہو تو اس سے تینوں طلاقیں واقع ہو کر حرمتِ مغلظہ ثابت ہو چکی ہے لہذا اب رجوع نہیں ہو سکتا اور حلالۂ شرعیہ کے بغیردوبارہ باہم عقدِ نکاح بھی نہیں ہو سکتا اور عدت گزارنے کے بعد سائلہ دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہے ۔
اور حلالۂ شرعیہ یہ ہے کہ عورت ایامِ عدت کے بعد بغیر کسی شرط کے کسی دوسرے شخص سے اپنا عقد ِنکاح کرے ایسا کر نے سے وہ دوسرے شخص کی بیوی بن جائیگی، اب اگر وہ دوسرا شخص بھی اس سے ایک مرتبہ کی ہمستری (جو کہ کے تحقق کے لئے ضروری ہے) کے فورا ً بعد یا ازدواجی زندگی کے کچھ عرصہ بعد طلاق دیدے، یا طلاق تو نہ دے مگر شوہر کا انتقال پہلے ہو جائے بہر صورت اسکی عدت گزارنے کے بعد ا گر وہ پہلے شوہر کے نکاح میں آنا چاہےاور پہلا شوہر بھی اسکو رکھنے پر رضامند ہو تو نئے مہر کے ساتھ گواہوں کی موجودگی میں دوبارہ عقدِ نکاح کر کے باہم میاں بیوی کی حیثیت سے زندگی سے بسر کر سکتے ہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالیٰ: الطَّلَاقُ مَرَّتَانِ فَإِمْسَاكٌ بِمَعْرُوفٍ أَوْ تَسْرِيحٌ بِإِحْسَانٍ(الی قولہ تعالی) حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ (البقرہ:229۔230)-
وفی الھدایة: " وإن كان الطلاق ثلاثا في الحرة أو ثنتين في الأمة لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره نكاحا صحيحا ويدخل بها ثم يطلقها أو يموت عنها "(2/257)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 47612کی تصدیق کریں
0     886
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات