امامت و جماعت

امامت کے لیے کون سے " کوائف" شرعاً ضروری ہے ؟

فتوی نمبر :
47766
| تاریخ :
2021-10-17
عبادات / نماز / امامت و جماعت

امامت کے لیے کون سے " کوائف" شرعاً ضروری ہے ؟

ہمارے مسجد کی ملحقہ آبادی ۱۵ گھروں پر مشتمل ہے، اس لیے مستقل امام نہیں رکھ سکتے، لہٰذا جاننا یہ ہے کہ امامت کے لیے کون سے ضروری کوائف ہوں تاکہ ہماری نمازیں اللہ کو مقبول ہوں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

آبادی کے لوگوں میں سے جو شخص امامت کے ضروری مسائل جانتا ہے، قرأت قرآن پر بھی قادر ہو، اس کی وضع قطع بھی شرع کے مطابق ہو وہ امامت کرا سکتا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الفتاوى الهندية: الأولى بالإمامة أعلمهم بأحكام الصلاة. هكذا في المضمرات وهو الظاهرهكذا في البحر الرائق هذا إذا علم من القراءة قدر ما تقوم به سنة القراءة اھ (1/ 83) واللہ أعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 47766کی تصدیق کریں
0     654
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات