السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ! جماعت کے لۓ کم ازکم دو شخص ضروری ہے ، اب اگر امام کے پیچھے مقتدی متنفل ہو تو کیا یہ جماعت درست ہے؟
جی ہاں!جمعہ و عیدین کے علاوہ نمازوں میں ، اگر امام کے پیچھے کوئی مقتدی نفل پڑھنے والا ہو تو یہ جماعت درست ہوگی۔
فی الفتاویٰ الهندیة : و لا یصح المفترض بالمتنفل و علی القلب یجوز اھ (۱/ ۱۷۷)۔