السلام علیکم! مفتی صاحب! میں ایک طالبِ علم ہوں، میں جو بھی یاد کرتا ہوں، وقتی طور پر یاد رہتا ہے، پھر بھول جاتا ہوں، کوئی اچھا سا وظیفہ بتا دیں، آپ کی بہت مہربانی ہوگی۔
روزہ،مسواک اور قرآن کریم کی تلاوت قوتِ حافظہ کے لئے مجرب ہے، اور اس کے ساتھ صبح و شام سو(۱۰۰) سو(۱۰۰) بار”يَا بَاسِطُ،يَا حَفیظُ“ بھی پڑھا کریں، ان شا اللہ یادداشت مضبوط ہو جائیگی۔