طلاق

” تجھے طلاق دینے پرمجبور ہوں گا“ کے الفاظ کاحکم

فتوی نمبر :
50338
| تاریخ :
معاملات / احکام طلاق / طلاق

” تجھے طلاق دینے پرمجبور ہوں گا“ کے الفاظ کاحکم

دو طلاق دینے اور دو گھنٹوں کے اندر رجوع کرنے کے بعداب دو سال بعد دوبارہ ہم نے چند چیزوں پر جھگڑا کیا تو میں نے صرف اسےدھمکاتے ہوئے کہا کہ " اگر آپ نے دوبارہ فلان فلان چیزوں کا اعادہ کیاتو میں تجھے طلاق دینے پر مجبور ہوں گا لہذا میرا سر کھانا اور لڑائی جھگڑا بند کر دو “اب ہم اس معاملے میں فکر مند ہیں ، ہم دونوں ایک ساتھ رہنا چاہتے ہیں ،میرا خیال ہےکہ یہ طلاق نہیں جبکہ اس کی سوچ ہےکہ اس سے طلاق واقع ہوئی ہے , برائےمہربانی اس معاملے پر روشنی ڈالیں , یہ اس کو اس لئے کہا تھا کہ وہ باز آجائے طلاق دینے کی کوئی نیت نہیں تھی۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے جب اپنی بیوی کو دو طلاقیں دینے کے دو گھنٹے بعد ( یعنی عدت میں ) رجوع کر لیا تھا تو اس سے رجوع درست ہو چکا ہے اوردونوں کا نکاح بدستور برقرار ہے، لہذا حسبِ سابق دونوں ایک ساتھ رہ سکتے ہیں، جبکہ اس کے بعد حالیہ لڑائی جھگڑے کے دوران اگر سائل نے واقعۃً مذکور الفاظ " اگرآپ نے فلاں فلاں چیزوں کا اعادہ کیا تو میں تجھے طلاق دینے پر مجبور ہوں گا" کہے ہوں تو اس سے سائل کی بیوی پر شرعاً کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی، بلکہ حسبِ سابق نکاح بر قرار ہے اس لئے پریشان ہونےکی ضرورت نہیں، البتہ سائل کے پاس چونکہ فقط ایک طلاق کا اختیار باقی ہے اور جب کبھی سائل وہ ایک طلاق بھی دیدے گا تو اس کی بیوی حرمتِ مغلظہ کے ساتھ اس پر حرام ہو جائیگی اس لئے آئندہ کے لئے طلاق کے معاملہ میں خوب احتیاط لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الدر المختار : بخلاف قوله طلقي نفسك فقالت أنا طالق أو أنا أطلق نفسي لم يقع لأنه وعد جوهرة، (319/3)۔
وفي الفتاوى الهندية : بخلاف قوله كنم لأنه استقبال فلم يكن تحقيقا بالتشكيك.
في المحيط لو قال بالعربية أطلق لا يكون طلاقا إلا إذا غلب استعماله للحال (384/1)۔
وفي البحر الرائق شرح كنز الدقائق: وليس منه أطلقك بصيغة المضارع إلاإذا غلب استعماله في الحال كمافي فتح القدير. اهـ (271/3)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 50338کی تصدیق کریں
0     443
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات