وقف

موقوفہ زمین پر کمپلیکس بنانے کا حکم

فتوی نمبر :
50375
| تاریخ :
معاملات / امانات / وقف

موقوفہ زمین پر کمپلیکس بنانے کا حکم

السلام علیکم و رحمۃاللہ وبرکاتہ ! حضرت مفتی صاحب زید مجدہم، مسجد کی ایک زمین ہے، جو 12 فٹ چوڑی اور تقریباً 70 فٹ لمبی ہے اور اس زمین سے متصل ایک زمین ہے، جو بکر کی ہے اور اس کی بھی چوڑائی12 فٹ ہے اور لمبائی تقریباً 70 فٹ ہے،اب مسئلہ یہ ہے کہ مسجد کمیٹی والے اور بکر دونوں ملکر اپنی زمین (دونوں کی زمین) کو ملاکر ایک کمپلیکس بنوانا چاہتے ہیں، جس کی تعمیر ایک ساتھ ہوگی اور دونوں فریقین اس بات کے پابند ہوں گے کہ کوئی ایک اگر اس میں چینج کرنا چاہے یا ڈس مینٹل کر کے دوسرا کچھ بنوانا چاہے تو وہ نہیں بنوا سکتا، آنے والی مسجد کمیٹی کو بھی اسکا پابند رہنا ہوگا،کیا شرعاً ایسا کیا جا سکتا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے سوال میں اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ مذکور زمین مسجد تعمیر کرنے کے لئے وقف کی گئی ہے یا مسجد کے مصالح اور ضروریات کے لئے وقف ہے،تاہم مذکور زمین اگر مسجد تعمیر کرنے کے لئے وقف کی گئی ہو تو اس پر مسجد کے علاوہ کچھ تعمیر کرنا جائز نہیں،البتہ اگر یہ زمین مسجد کے مصالح اور ضروریات کے لئے وقف ہو اور کسی مصلحت اور فائدہ کے پیشِ نظر مسجدِ کمیٹی اور بکر دونوں زمینوں کو ملا کر ایک ساتھ تعمیر کرنا چاہیں تو اس میں کوئی حرج نہیں،بشرطیکہ اس کی وجہ سے مسجد کی زمین کو کسی قسم کے نقصان پہنچنے کا اندیشہ نہ ہو،لیکن بعد میں مسجد کی مصلحت کے پیشِ نظر اگر مسجدِ انتظامیہ کوئی اقدام کرنا چاہے تو بکر کے لئے اسے روکنے کا اختیار نہ ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الھندیة:فلو جعل وسط داره مسجدا وأذن للناس في الدخول والصلاة فيه إن شرط معه الطريق صار مسجدا في قولهم وإلا فلا عند أبي حنيفة - رحمه الله تعالى -وقالا: يصير مسجدا وتصير الطريق من حقه من غير شرط، كذا في القنية وفي السغناقي ولو عزل بابه إلى الطريق الأعظم يصير مسجدا، كذا ذكره الإمام قاضي خان، كذا في التتارخانية.ومن جعل مسجدا تحته سرداب أو فوقه بيت وجعل باب المسجد إلى الطريق وعزله فله أن يبيعه وإن مات يورث عنه، ولو كان السرداب لمصالح المسجد جاز كما في مسجد بيت المقدس كذا في الهداية اھ(2/454)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 50375کی تصدیق کریں
0     599
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مکان وقف کرنے کی صورت میں پڑوسی شفعہ کرسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وقف 1
  • مسجد کا پانی گھر میں استعمال کرسکتے ہیں یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   وقف 3
  • مرحوم کے وقف کرنے کے بعد ورثاء کاموقوفہ زمین پر قبضہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وقف 0
  • اہلِ میت کے لیے کمیٹی کی شکل میں کھانے پینے کا انتظام کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وقف 0
  • واقف کا مقرر کردہ متولی اور مہتمم کو تبدیل کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   وقف 2
  • محکمہ اوقاف کو دی ہوئی زمین میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد کی وقف جگہ میں خرید و فروخت کے لئے اسٹال لگانا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • ٹرسٹ کو کون کون سی مد کی رقم دے سکتے ہیں

    یونیکوڈ   وقف 0
  • زانی شخص کے بنائے ہوئے مسجد میں نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • عیدگاہ کی جگہ پر مدرسہ بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • بے اولاد خاتون کا اپنا مکان ٹرسٹ کو دینے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد بننے کے بعد اسے فروخت کردینے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد کی رقم کاوربار میں لگانا

    یونیکوڈ   وقف 1
  • مدرسے کی وقف زمین کو فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • ایک مسجد کے غیر آباد ہونے کے بعد اس کی اشیاء کو دوسری نئی مسجد میں صرف کرنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • عیدگاہ کے لیے وقف شدہ زمین میں اسی سال بعد پوتے کے لئے وراثت کا دعویٰ کرنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • اکھاڑہ کے لئے وقف کی گئی زمین کو مسجد کا حصہ بنانا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • ایک مسجد کا چندہ دوسری مسجد میں خرچ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • میت کمیٹی سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • قبرستان سے سبز گھاس کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مدرسہ سے لیا گیا قرض واپس ادا کرنے کیلئے مدرسہ پر زمین فروخت کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مہتمم کا مدرسہ کی رقم اور اشیاء ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • عید گاہ کی زمین میں غلطی سے بنائی ہوئی قبروں کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • آرمی کے ڈی ایس پی فنڈ کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   وقف 0
  • موقوفہ مسجد منہدم کرکے پارک بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
Related Topics متعلقه موضوعات