طلاق

"اگر تم باہر گئی تو طلاق ہوجائے گی"کہنے سے طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
50557
| تاریخ :
2022-05-27
معاملات / احکام طلاق / طلاق

"اگر تم باہر گئی تو طلاق ہوجائے گی"کہنے سے طلاق کا حکم

میں نے اپنی بیوی کو باہر جانے سے منع کیا، اور ساتھ کہا کہ تم اگر باہر گئی تو ایک طلاق ہو جائیگی، کیا اسکو عدت کرنی ہو گی، اگر میں خود اس کو اجازت دیدوں، ہاں تم چلی جاؤ تو کیا حکم ہے، کیا اسکے بعد بھی وہ ایک طلاق ہو جائیگی ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے جب اپنی بیوی کو یہ الفاظ " اگر تم باہر گئی تو ایک طلاق ہو جائیگی " کہے ہیں، تو اس سے ایک طلاق رجعی معلق ہو گئی ہے، چنانچہ سائل کی بیوی جب بھی باہر جائے گی اگر چہ سائل کی اجازت سے ہی کیوں نہ ہو، تو شرط پائی جانے کی وجہ سے سائل کی بیوی پر ایک طلاق رجعی واقع ہو جائے گی، جس کا حکم یہ ہے کہ سائل اگر عدت کے اندر رجوع کرلے تو نکاح بدستور برقرار رہے گا، ورنہ عدت گزرنے کے بعد یہ طلاق رجعی ، طلاق بائن بن جائے گی، جسکے بعد اگر میاں بیوی ایک ساتھ رہنا چاہیں، تو شرعی گواہوں کی موجودگی میں نئے حق مہر کے ساتھ تجدید نکاح لازم ہو گا، بہر دو صورت سائل کو آئندہ کیلئے فقط دو طلاقوں کا حق باقی رہے گا، اس لئے آئندہ طلاق کے معاملے میں احتیاط سے کام لینا چاہئے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الفتاوى الهندية: وإذا أضافه إلى الشرط وقع عقيب الشرط اتفاقا مثل أن يقول لامرأته: إن دخلت الدار فأنت طالق ولا تصح إضافة الطلاق إلا أن يكون الحالف مالكا أو يضيفه إلى ملك اھ (420/1)۔
وفي اللباب : إذا طلق الرجل امرأته تطليقة رجعية أو تطليقتين فله أن يراجعها في عدتها. رضيت بذلك أو لم ترض والرجعة أن يقول راجعتك، أو راجعت امرأتي، أو يطأها، أو يقبلها، أو يلمسها بشهوة، أو أن ينظر إلى فرجها بشهوة ويستحب أن يشهد على الرجعة شاهدين، فإن لم يشهد صحت الرجعة اھ (543)۔واللہ اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 50557کی تصدیق کریں
0     666
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات