طلاق

بیوی کے مطالبۂ طلاق پر”جاؤ دی“ کہنے کاحکم

فتوی نمبر :
50586
| تاریخ :
معاملات / احکام طلاق / طلاق

بیوی کے مطالبۂ طلاق پر”جاؤ دی“ کہنے کاحکم

میری بیوی سے میری بہت لڑائی ہورہی ہے تین سال سے ، وہ پچھلے دو سال سے مجھے غصے میں ذہنی دباؤ دیتی تھی طلاق بولنے کا، لیکن میں نے نہیں بولا جبکہ میں بھی غصے کا تیز ہوں، لیکن تقریباً دو منٹ پہلے پھر اسی طرح لڑائی ہو رہی تھی اور میں بہت شدید غصہ اور پریشان ہو گیا، جب اس نے کہا طلاق دو تو میں نے واضح طور پر نہیں بولا لیکن اس کے جواب میں کہا، اس نے کہا تھا ’’ طلاق دو اور میں کہا تھا "جاؤ دی ‘‘لیکن مجھے یقین تھا کہ وہ حیض کی حالت میں ہو گی ، لیکن بعدمیں پتہ چلا کہ اس کو حیض نہیں تھی۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں سائل کی بیوی کے مطالبۂ طلاق یعنی "طلاق دو" کے جواب میں جب سائل نے کہا ’’ جاؤ دی ‘‘تو اس سےسائل کی بیوی پر ایک طلاق ِرجعی واقع ہو چکی ہے، چنانچہ سائل اگر دورانِ عدت زبانی طور پرکہدے کہ میں رجوع کرتاہوں وغیرہ یا پھر عملاً میاں بیوی والے تعلقات قائم کرلیں یا شہوت کے ساتھ بیوی کو چُھو لے تو اس سے بھی رجوع ہو جائےگا، ورنہ رجوع نہ کرنے کی صورت میں عدت گزرنے پر دونوں کا نکاح ختم ہو جائیگا اور عورت دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہوگی اسکے بعد دوبارہ ساتھ رہنے کیلیے باقاعدہ شرعی گواہان کی موجودگی میں نئے حق مہر کے تقرر کے ساتھ تجدیدِنکاح لازم ہو گا، بہر دو صورت سائل کو آئندہ کیلئے فقط دو طلاقوں کا ختیار حاصل ہو گا اس لئے آئندہ طلاق کے معاملہ میں خوب احتیاط لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافي الفتاوى الهندية : وفي المنتقى : امرأة قالت لزوجها طلقني فقال الزوج قد فعلت طلقت فإن قالت زدني فقال فعلت طلقت أيضا روى إبراهيم عن محمد - رحمه الله تعالى - قيل لرجل أطلقت امرأتك ثلاثا قال نعم واحدة قال القياس أن يقع عليها ثلاث تطليقات ولكنا نستحسن ونجعلها واحدة وفيه إذا قالت المرأة طلقني ثلاثا فقال الزوج قد أبنتك فهذا جواب وهي ثلاث كذا في المحيط.اھ(1/356)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 50586کی تصدیق کریں
0     588
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات