طلاق

نافرمان بیوی کو طلاق دینا

فتوی نمبر :
50974
| تاریخ :
معاملات / احکام طلاق / طلاق

نافرمان بیوی کو طلاق دینا

میری شادی کو آٹھ مہینے ہو گئے ہیں , تقریباً تب سے اب تک بے سکونی ہے گھر میں ، جس سے شادی ہوئی ہے وہ بد زبان ہے، گالیاں دیتی ہے ، میری والدہ پر تہمت اور گندی گالیاں دینا، یہ سب وہ کر چکی ہے گھر کی لالچ میں ،اس وجہ سے ہمارے گھر کاسکون برباد ہے، میری بیٹی جو کہ پہلی بیوی سے ہے اس پر بہت برا اثر پڑ رہا ہے، مجھے اس سے طلاق لینی ہے اس کے علاوہ کوئی اورراستہ نہیں، میری رہنمائی کریں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کے گھر کی بے سکونی اور جھگڑے کی وجہ اگر بیوی کو الگ رہائش نہ دینے پر ہو ، تو سائل کو چاہئیے کہ بیوی کو مستقل رہائش یا کم از کم اس گھر کے اندر ایک کمرہ اٹیچ باتھ روم کے ساتھ الگ کر کے دیدے جس میں بیوی اپنا سامان وغیرہ رکھ کر تالا لگا سکے , امیدہے کہ اس طرح کرنے سےمعاملات بہتر ہوں گے۔ اگر اس کے باوجود بھی وہ اپنی عادات سے باز نہ آئے اور گھربسانے کیلئے تیار نہ ہو تو سائل اسے طلاق دے کر اپنے نکاح کے بندھن سے آزاد بھی کر سکتا ہے تاہم اس سلسلے میں جلد بازی سے کام لینے کے بجائے تأمل اور غور و فکر کے بعد فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الھندیة: فإن كان في الدار بيوت فرغ لها بيتا، وجعل لبيتها غلقا على حدة ليس لها أن تطلب من الزوج بيتا آخر، فإن لم يكن فيها إلا بيت واحد فلها ذلك، وإن قالت: لا أسكن مع أمتك ليس لها ذلك، وكذلك لو قالت: لا أسكن مع أم ولدك كذا في الظهيرية، وبه أفتى برهان الأئمة كذا في الوجيز للكردري.اھ(1/556)-
وفی الدرالمختار: وليس للزوج أن يسكن امرأته وأمه في بيت واحد؛ لأنه يكره أن يجامعها وفي البيت غيرهما؛ وإن أسكن الأم في بيت داره والمرأة في بيت آخر فليس لها غير ذلك.اھ(3/601)-
وفی ردالمحتار:وأما الطلاق فإن الأصل فيه الحظر، بمعنى أنه محظور إلا لعارض يبيحهاالخ(الی قولہ ) ن سببه الحاجة إلى الخلاص عند تباين الأخلاق وعروض البغضاء الموجبة عدم إقامة حدود الله تعالى اھ(3/228)-
وفی العنایة: وقوله: (والإباحة لحاجة الخلاص) الضرورة التخليص عنها بتباين الأخلاق وتنافر الطباع اھ(3/467)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 50974کی تصدیق کریں
0     466
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات