مسئلہ یہ ہے کہ میری دوست کی بیٹی کے شوہر کو ان کے گھر لنچ پر مدعو کیا گیا تھا، اور بیٹی کے شوہر نے ایک لطیفہ بیان کرنا شروع کیا جس میں ایک شوہر نے ہنستے ہوئے بیوی سے کہا کہ اس نے اسے طلاق دے دی اور تین بار کہہ دیا، جیسا کہ وہ ایک لطیفہ کہہ رہا تھا لیکن میری دوست کی بیٹی پوچھ رہی ہے کہ یہ الفاظ اس کے شوہر سے نکل رہے تھے،پھر یہ طلاق ہے یا نہیں؟
واضح ہو کہ مذاق کرتے وقت بھی اگر کوئی شخص اپنی بیوی کے لیے الفاظ طلاق استعمال کرتاہے، تو اس سے بھی طلاق واقع ہوجاتی ہے، تاہم اگرمذکورشخص نے لطیفہ سناتے وقت کسی اور کی بات نقل کرتے ہوئے ان کے کہے ہوئے الفاظ طلاق دہرائے ہوں تو اس سے اس کی بیوی پر کوئی طلاق واقع نہ ہوگی، اس لیے حقیقی صورت حال کو دیکھ اسی کے مطابق عمل کریں۔