السلام علیکم!
میں کال سنٹر میں نوکری کرنا چاہتا ہوں، لیکن انگلش کمزور ہے برائے مہربانی کوئی وظیفہ بتائیں، جس سے میری انگلش اچھی ہوجائے اور کال سنٹر میں نوکری بھی مل جائے۔
دو رکعت”صلواۃ الحاجۃ “پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے اپنی نوکری کیلئے دعا کریں، نیز تیسرے کلمے اور”حَسْبُنَا اللهُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ“ کا کثرت سے ورد کریں۔
جبکہ انگلش کی کمزوری دور کرنے کیلئے کسی معیاری اور اچھے انگلش لینگویج سینٹر میں داخلہ لے کر اس کمزوری کو دور کیا جاسکتا ہے ۔