اگر شوھر طلاق نا دے تو کیا عدالت سے لیا گیا خلع جائزہے؟
واضح ہوکہ خلع بھی دیگر عقود مالیہ کی طرح ایک عقد ہے،جس کے منعقد ہونے کیلئے میاں بیوی کی رضامندی شرط ہے،جوکہ عموماً عدالتی یکطرفہ خلع کی ڈگری میں مفقود ہوتی ہے،لہذا عدالت سے خلع کی ڈگری جاری ہونے کے بعد بھی میاں بیوی کا نکاح بدستور قائم رہتاہے،جس کی وجہ سے عورت دوسری جگہ شادی نہیں کرسکتی تاہم اگر نباہ کی کوئی صورت ممکن نہ ہو تو شوہر کو حق مہر وغیرہ کے عوض خلع یا طلاق پر راضی کرکے علیحدگی حاصل کرنے کی کوشش کی جائے۔