طلاق

بہو کا سسرال والوں کے طعنوں سے تنگ آکر طلاق لینے کا حکم

فتوی نمبر :
58072
| تاریخ :
2022-08-31
معاملات / احکام طلاق / طلاق

بہو کا سسرال والوں کے طعنوں سے تنگ آکر طلاق لینے کا حکم

السلام علیکم!
کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس خاتون کے بارے میں جن کو پہلے دن سے اپنے شوہر اور سسرال کی طرف سے بلا کسی وجہ کے طنز طعنہ مار دھاڑ اور شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑا ہو اور ان کے شوھر نہ کمائی میں دلچسپی لیتے ہوں اور نہ بیوی پہ کچھ خرچ کرنا چاہتے ہوں ، بیوی کا مطالبہ ہو کہ دین کے کام میں لگیں وہ اس پہ بھی تیار نہ ہوں،جبکہ خاتون دین کی خدمت کے کاموں میں لگنا چاہتی ہوں اور شوھر اور سسرال کے ساتھ ہر ممکن اچھا سلوک کرتی ہوں ، لیکن وہ کسی چیز کی قدر نہ کریں ، مگر انہوں نےہر وقت خاتون کو طنز طعنہ سے بیزار کر رکھا ہو ،آخر ان کے دل میں یہ خیال آئے تنگ آکر کہ میں ہر وقت یہ طعنہ تشنہ سہہ کر میرا دین اور دنیا دونوں تباہ ہو جائیں اور میں ذہنی طور پر بیمار ہوجاؤں اس کے بجائے ان سے علیحدگی اختیار کر لوں ، کیا ان کا یہ فیصلہ درست ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ کا بیان اگر واقعۃ درست اور مبنی برحقیقت ہو، اس طور پر مذکورہ خاتون کے سسرال بشمول شوہر اسے بے جاطورپر طنز وتشنیع کا نشانہ بنارہے ہوں، تو ان کا یہ طرز عمل شرعاْ اور اخلاقاً ہر اعتبارسے غلط ہے، لیکن کسی بھی دیندار اور سمجھدار خاتون کے لیے دین پر عمل کرنے کی سب سے بہترصورت یہ ہے، کہ وہ اپنے شوہر اور سسرال والوں کے اس غیر شرعی رویہ کو حکمت کے ساتھ درست کرنے کی کوشش کرے، اور اپنی مرضی کے مطابق غیر ضروری چیزوں کے لیے گھر سے باہر جانے وغیرہ تمام امور سے اجتناب کرے،اور محض وقتی امور کی بنیاد پر جذباتی فیصلہ کرکے اپنا گھربرباد نہ کرے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شفیع اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 58072کی تصدیق کریں
0     540
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • ایک مجلس میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 3
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
Related Topics متعلقه موضوعات