مفتی صاحب! شادی کے دو برس ہو چکے ہیں، دوائیں بھی مسلسل استعمال کی ہیں، رپورٹس بھی صحیح آئی ہیں، لیکن اولاد نہیں ہو رہی، کوئی وظیفہ وغیرہ بتا دیجیے۔
اس کا بہتر علاج رجوع إلی اللہ اور اتباعِ سنت ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ’’رَبِّ لَا تَذَرْنِي فَرْدًا وَأَنْتَ خَيْرُ الْوَارِثِينَ‘‘ ۳۱۳ مرتبہ اور اول و آخر تین تین بار درود شریف پڑھیں اور یہ وظیفہ روزانہ صبح نماز کے بعد چالیس دن تک مسلسل کریں اور اس کے بعد دعا بھی کریں، ان شاء اللہ ضرور بہتری کی صورتیں نمودار ہوں گی۔