کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام ومفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص نے نماز میں ’’ تلک امَّۃ قد خلَتْ لَہا ما کسبَت ولکم ما کسبتم‘‘ کی جگہ ’’وعلیکم ماکسبتم‘‘ پڑھا تو آیا اس طرح پڑھنے سے نماز پر کوئی اثر پڑےگا؟ قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں۔
مذکور صورت میں نماز درست ادا ہو چکی ہے، اسے دہرانے اور لوٹانے کی ضرورت نہیں۔
ففی حاشية ابن عابدين: والقاعدة عند المتقدمين أن ما غير المعنى تغييرا يكون اعتقاده كفرا يفسد في جميع ذلك، سواء كان في القرآن أو لا اھ(1/ 631)۔
وفی الفتاویٰ البزازیة: إن قرأ حرفا مکان حرف آخر ولم یغیر المعنی وهو فی القرآن کمسلمین مکان مسلمون لا تفسد عند الکل اھ (۴/۴۲)۔