امامت و جماعت

فجر کی جماعت کھڑی ہونے پر فجر کی سنتیں کب تک پڑھی جاسکتی ہیں

فتوی نمبر :
59114
| تاریخ :
1996-02-02
عبادات / نماز / امامت و جماعت

فجر کی جماعت کھڑی ہونے پر فجر کی سنتیں کب تک پڑھی جاسکتی ہیں

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس بارے میں فجر کی سنتیں امام صاحب کے سلام پھیرنے سے پہلے کب تک پڑھی جاسکتی ہیں؟ جماعت کی نماز کی پہلی یا دوسری رکعت میں شمولیت لازم ہے یا سلام میں شمولیت لازم ہے، اور اگر کسی وجہ سے فجر کی سنتیں فوت ہوگئیں تو بعد میں پڑھے یا نہیں؟ اگر پڑھے تو کس وقت تک؟ فجر کی سنتوں کے بارے میں بندہ کو مطمئن فرماکر شکریہ کا موقع فراہم کریں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں اگر سنتیں پڑھنے سے فجر کی جماعت بالکلیہ فوت ہوجانے کا اندیشہ نہ ہو بلکہ قعدۂ اخیرہ میں شامل ہونے کی توقع ہو تو اس وقت تک جماعت کی جگہ سے دور مسجد کے دروازے پر یا کسی ستون وغیرہ کی آڑ میں کھڑے ہوکر فجر کی سنتیں پڑھنے کی گنجائش ہے تاہم بہتر یہی ہے کہ جماعت کھڑی ہونے سے پہلے ہی فجر کی سنت پڑھی جائیں، اور فجر کی سنت اگر رہ جائیں تو اس کے حکم میں تھوڑی سی تفصیل ہے، وہ یہ کہ اگر فجر کی سنت تنہا فرض کے بغیر فوت ہوجائیں تو سورج نکلنے سے پہلے بالاتفاق ان کی قضاء نہیں، اور سورج طلوع ہونے کے بعد ان کی قضاء مختلف فیہ ہے۔ اور اگر فجر کی سنتوں کے ساتھ فرض بھی رہ گئے ہوں تو زوال سے پہلے پہلے فرضوں کی اتباع میں ان سنتوں کی قضاء پڑھنے کی گنجائش ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی رد المحتار: وکذا لو أدرک التشہد یکون مدرکا لفضیلتہا علی قولہم، قال: وھٰذا یعکر علی ما قیل أنہ لو رجا إدراک التشہد لا یأتی بسنتہ الفجر علی قول محمد، والحق خلافہ لنص محمد علی ما یناقضہ اھـ أی لان المدارہنا علی إدراک فضل الجماعۃ، وقد اتفقوا علی إدراکہ بادراک التشہد، فیأتی بالسنۃ اتفاقا کما أو ضحہ فی الشرنبلالیۃ۔(ج۲، ص۵۶)۔
فی رد المحتار: (قولہ ولا یقضیہا إلا بطریق التبعیۃ الخ) أی لا یقضی سنتہ الفجر إلا إذا فاتت مع الفجر فیقضیہا تبعًا لقضائہ لو قبل الزوال، و اما اذا فاتت وحدہا فلا تقضی قبل طلوع الشمس بالاجماع، لکراہۃ النفل بعد الصبح، واما بعد طلوع الشمس فکذٰلک عنہما۔ وقال محمد: أحب إلیّ أن یقضیہا إلی الزوال۔ (کما فی الدرر: ج۲، ص۵۷)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59114کی تصدیق کریں
1     1394
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات