قرآن خوانی

گھر میں عورتوں کو جمع کرکے قرآن خوانی کرانا کیسا ہے؟

فتوی نمبر :
59164
| تاریخ :
2000-07-09
عبادات / نوافل عبادات / قرآن خوانی

گھر میں عورتوں کو جمع کرکے قرآن خوانی کرانا کیسا ہے؟

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ آج کل جو لوگ گھروں میں عورتوں کو جمع کرکے قرآن خوانی کرتے ہیں پھر اس کے بعد کھانا کھلاتے ہیں یہ جائز ہے یا ناجائز؟ السائل: ابوبکر!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر کسی مردے کے ایصالِ ثواب کی خاطر بغیر کسی بلاوے اور انتظام کے اپنے طور پر کچھ خواتین جمع ہوجائیں اور اس جمع ہونے کو ضروری نہ سمجھا جاتا ہو اور شرکت نہ کرنے والوں پر کسی قسم کی کوئی نکیر اور اعتراض بھی نہ کیا جاتا ہو اور اس مکان یا گھر میں غیر محرموں کے ساتھ کسی قسم کا کوئی اختلاط بھی نہ کیا جاتا ہو تو ایسی قرآن خوانی بلاشبہ جائز اور درست ہے، مگر عام طور پر ان امور کا لحاظ نہیں رکھا جاتا اور قرآن خوانی کی مجلس بھی مروّجہ رسوم اور بدعات سے خالی نہیں ہوتی اس لئے ان رسوم و بدعات کے ساتھ قرآن خوانی سے احتراز کرنا چاہئے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الشامیۃ: ویکرہ إتخاذ الطعام فی الیوم الاوّل والثالث وبعد الاسبوع ونقل الطعام الی القبر فی المواسم واتخاذ الدعوۃ لقراءۃ القرآن وجمع الصلحاء والقراء للختم او لقراءۃ سورۃ الانعام او الاخلاص والحاصل ان إتخاذ الطعام عند قراءۃ القرآن لاجل الاکل یکرہ وفیہا من کتاب الاستحسان وان اتخذ طعامًا للفقراء کان حسنًا واطال فی ذالک فی المعراج وقال وہذہ الافعال کلہا للسمعۃ والریاء فیحترز عنہا لانہم لا یریدون بہا وجہ ﷲ تعالٰی۔ اھـ (ج۲، ص۲۴۰) وﷲ اعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59164کی تصدیق کریں
1     953
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بے وضو فاتحہ خوانی کرنے اور بخشنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن خوانی 1
  • مروّجہ اجتماعی قرآن خوانی اور اس میں کھانا پینا اور پیسے لینا

    یونیکوڈ   قرآن خوانی 0
  • اہلِ میت کے ہاں مروجہ قرآن خوانی کا حکم

    یونیکوڈ   قرآن خوانی 0
  • گھر میں عورتوں کو جمع کرکے قرآن خوانی کرانا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   قرآن خوانی 1
  • طلباء کو گھر بلوا کر ان سے قرآن خوانی کروا کر ان کی ضیافت کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرآن خوانی 0
  • میت کے انتقال کے بعد پیسے تقسیم کرنا اور قرآن خوانی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   قرآن خوانی 0
  • کاروبار میں برکت کیلئے قرآن خوانی کروانا

    یونیکوڈ   قرآن خوانی 0
Related Topics متعلقه موضوعات