قرآن خوانی

کاروبار میں برکت کیلئے قرآن خوانی کروانا

فتوی نمبر :
90027
| تاریخ :
2025-12-14
عبادات / نوافل عبادات / قرآن خوانی

کاروبار میں برکت کیلئے قرآن خوانی کروانا

السلام علیکم ورحمۃ الله وبركاتہ !كیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک عورت پڑوسی عورتوں کو جمع کر کے اپنے بیٹے کے کاروبار اور رشتے کے لئے سورہ محمد ہر جمعہ سوا لاکھ مرتبہ ختم کرتی ہیں ،پھر کھانے پینے کا محفل بھی کرتی ہیں تو آیا شریعت میں اس طرح کرنا اور ختم قرآن کےلئے خواتین کو جمع کرنے کا کیا حکم ہے؟ رہنمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں مذکورہ عورت کا پڑوسی عورتوں کو جمع کرکے مذکور مقصد کیلئےہر جمعہ ”سورہ محمد“کا ختم کروانا اور آخر میں کھانے پینے کی محفل قائم کرنا درست ہے،بشرطیکہ اس کو لازم نہ سمجھا جائےاور خواتین کے آنے جانے اورتلاوت کے دوران پردہ کا خاص اہتمام کیا جائے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال تعالی:يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ قُلْ لِأَزْواجِكَ وَبَناتِكَ وَنِساءِ الْمُؤْمِنِينَ يُدْنِينَ عَلَيْهِنَّ مِنْ جَلابِيبِهِنَّ ذلِكَ أَدْنى أَنْ يُعْرَفْنَ فَلا يُؤْذَيْنَ وَكانَ اللَّهُ غَفُوراً رَحِيماً (سورۃ الاحزاب آیت نمبر 59)۔
و فی سنن أبی داؤد: قال رسول اللہ ﷺ (إلی قولہ) وإیاکم ومحدثات الأمور فإن کل محدثۃ بدعۃ وکل بدعۃ ضلالۃ الخ (کتاب السنۃ، باب لزوم السنۃ ج: 2، ص: 1602 ط: البشرٰی)۔
و فی الشامیۃ: ویکرہ إتخاذ الطعام فی الیوم الاوّل والثالث وبعد الاسبوع ونقل الطعام الی القبر فی المواسم واتخاذ الدعوۃ لقراءۃ القرآن وجمع الصلحاء والقراء للختم او لقراءۃ سورۃ الانعام او الاخلاص والحاصل ان إتخاذ الطعام عند قراءۃ القرآن لاجل الاکل یکرہ وفیھا من کتاب الاستحسان وان اتخذ طعامًا للفقراء کان حسنًا واطال فی ذالک فی المعراج وقال وہذہ الافعال کلھا للسمعۃ والریاء فیحترز عنھا لانھم لا یریدون بھا وجہ ﷲ تعالٰی الخ (باب صلاۃ الجنائز، ج: 2، ص: 240، ط: ایچ ایم سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد رحمان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 90027کی تصدیق کریں
0     146
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بے وضو فاتحہ خوانی کرنے اور بخشنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن خوانی 1
  • مروّجہ اجتماعی قرآن خوانی اور اس میں کھانا پینا اور پیسے لینا

    یونیکوڈ   قرآن خوانی 0
  • اہلِ میت کے ہاں مروجہ قرآن خوانی کا حکم

    یونیکوڈ   قرآن خوانی 0
  • گھر میں عورتوں کو جمع کرکے قرآن خوانی کرانا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   قرآن خوانی 1
  • طلباء کو گھر بلوا کر ان سے قرآن خوانی کروا کر ان کی ضیافت کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرآن خوانی 0
  • میت کے انتقال کے بعد پیسے تقسیم کرنا اور قرآن خوانی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   قرآن خوانی 0
  • کاروبار میں برکت کیلئے قرآن خوانی کروانا

    یونیکوڈ   قرآن خوانی 0
Related Topics متعلقه موضوعات