قرآن خوانی

طلباء کو گھر بلوا کر ان سے قرآن خوانی کروا کر ان کی ضیافت کرنا

فتوی نمبر :
83031
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / نوافل عبادات / قرآن خوانی

طلباء کو گھر بلوا کر ان سے قرآن خوانی کروا کر ان کی ضیافت کرنا

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام مفتیانِ عظام ا س مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص اکثر بچوں کو قرآن خوانی کیلئے اپنے گھر لے جاتے ہیں اور ضیافت بھی کرتے ہیں اور یہ شخص ضیافت اور قرآن خوانی کو لازم وملزوم نہیں سمجھتا، جبکہ قرآن خوانی کبھی کبھار کراتے ہیں، اور ضیافت اکثر کرتے ہیں، مسئلہ دریافت طلب یہ ہے کہ اس طرح قرآن خوانی اور ضیافت کرنا جائز ہے یا نہیں؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنائت فرمائیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں مذکور صورت میں اگر واقعۃً صرف خیر و برکت کے لئے طلباء کو گھر پر بلایا جاتا ہو اور ان سے گھر کی خیر وبرکت کے لئے کچھ پڑھوا کر اس کے بعد ان کا کچھ اکرام کیا جاتا ہو تو یہ صورت بظاہر قران خوانی کا عوض نہیں اس لئے یہ فریقین کے حق میں جائز اور درست ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی الشامیۃ: لان المتقدمین الستئجار مطلقاً جوزوا الرقیة بالاجرۃ ولو بالقران کما ذکرہ الطحاوی لانھا لیست عبادۃ محضة بل من التداوی اھ (6/57)۔
وفی الفقہ الاسلامی: اختلف العلماء فی وصول ثواب العبارات البدنیة المحضة کالصلاۃ والتلاوۃ القرآن (الیٰ قولہ) لان محل القراءۃ تنزل فیہ والبرکة والدعاء عقبھا ارجیٰ للقبول اھ (2/551)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 83031کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بے وضو فاتحہ خوانی کرنے اور بخشنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   قرآن خوانی 1
  • مروّجہ اجتماعی قرآن خوانی اور اس میں کھانا پینا اور پیسے لینا

    یونیکوڈ   قرآن خوانی 0
  • اہلِ میت کے ہاں مروجہ قرآن خوانی کا حکم

    یونیکوڈ   قرآن خوانی 0
  • گھر میں عورتوں کو جمع کرکے قرآن خوانی کرانا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   قرآن خوانی 1
  • طلباء کو گھر بلوا کر ان سے قرآن خوانی کروا کر ان کی ضیافت کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   قرآن خوانی 0
  • میت کے انتقال کے بعد پیسے تقسیم کرنا اور قرآن خوانی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   قرآن خوانی 0
  • کاروبار میں برکت کیلئے قرآن خوانی کروانا

    یونیکوڈ   قرآن خوانی 0
Related Topics متعلقه موضوعات