امامت و جماعت

نماز و امامت سے متعلق متفرق مسائل

فتوی نمبر :
59211
| تاریخ :
2000-08-05
عبادات / نماز / امامت و جماعت

نماز و امامت سے متعلق متفرق مسائل

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس بارے میں کہ:
(۱) آیا ابتدائے نماز کے وقت جس جگہ انگوٹھا (سیدھے پاؤں) کا ہوگا آخر نماز تک اسی جگہ پر ہونا لازمی ہے؟
(۲) بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ تکبیرِ تحریمہ کے وقت جس جگہ سیدھے پیر کا انگوٹھا رکھا ہوگا آخرِ نماز تک اسی مقام پر انگھوٹھا ہونا لازمی ہے یہ واجب ہے یا سنت ہے یا مستحب ہے؟
(۳) مقتدی کا امام سے قبل رکوع سجود و قیام کرنا کیسا ہے؟
(۴) آیا یہ بات لازمی ہے کہ پہلے امام رکوع سجدہ میں جائے اور پھر مقتدی اللہ اکبر کہے اسی طرح رکوع سے اُٹھتے وقت اور سجدہ سے اُٹھتے وقت پہلے امام کھڑا ہو اور پھر سمع اللہ الخ اور اللہ اکبر کہے یا مکمل قیام کیلئے کھڑے ہونے کے ساتھ ہی اور رکوع و سجدہ کرنے کیلئے سرجھکانے کے ساتھ ہی اللہ اکبر کہنا چاہیئے؟ پہلی صورت میں مقتدی گناہ گار نہیں ہوں گے جبکہ دوسری صورت میں امام سے تقدم کا خطرہ لازم آتا ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

(۱، ۲ ) نماز جیسی اہم عبادت میں توجہ اور دھیان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیئے اورخشوع وخضوع کے ساتھ نماز ادا کرنی چاہیئے، نماز کے آخر تک داہنے انگوٹھے کو ایک ہی جگہ پر رکھنے کا التزام کرنا کوئی ضروری نہیں۔
(۳) اگر مقتدی اپنے امام سے قبل کسی رکن مثلاً رکوع یا سجدہ میں چلا جائے، پھر امام کے اس رکن میں جانے کے بعد امام کے ساتھ بھی شریک رہے تو اس فعل سے اگرچہ اس کی نماز تو ہو جائے گی تاہم ایسا کرنا مکروہ ہے جس سے احتراز ضروری ہے۔
(۴) تکبراتِ انتقال کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ امام رکوع سجدہ کیلئے اُٹھتے وقت یا جاتے وقت ساتھ ساتھ تکبیر بھی کہتا جائے، تاہم سجدہ میں جانے سے قبل اگر تکبیر ختم ہوجائے تو اس سے بھی نماز پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

مأخَذُ الفَتوی

وفی رد المحتار: والحاصل أن المتابعة في ذاتها ثلاثة أنواع: مقارنة لفعل الإمام مثل أن يقارن إحرامه لإحرام إمامه وركوعه لركوعه وسلامه لسلامه، ويدخل فيها ما لو ركع قبل إمامه ودام حتى أدركه إمامه فيه. (ج1، ص471)۔
وفی الہدایۃ: ثم یکبر ویرکع وفی الجامع الصغیر ویکبر مع الانحطاط لان النبی علیہ السلام یکبر عند کل خفض ورفع۔ الخ (ج۱، ص۱۰۵)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59211کی تصدیق کریں
0     622
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات