امامت و جماعت

داڑھی کتروانےاور پینٹ شرٹ پہننے والےکی امامت کا حکم

فتوی نمبر :
59214
| تاریخ :
2000-02-02
عبادات / نماز / امامت و جماعت

داڑھی کتروانےاور پینٹ شرٹ پہننے والےکی امامت کا حکم

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ کیا داڑھی کتروانے والے یعنی ایک مشت سے چھوٹی کرانے والے کے پیچھے نماز پڑھنا جبکہ وہ پینٹ شرٹ بھی پہنتا ہو جائز ہے یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جو شخص داڑھی کٹوائے اور مشت بھر سے چھوٹی کرے اسے امام بنانا جائز نہیں ایسے شخص کے پیچھے نماز مکروہِ تحریمی ہے جبکہ یہ شخص واجب الاہانۃ ہے اور امام بنانے میں اس کی تعظیم ہے، اس لئے ایسے شخص کو اپنے اختیار سے امام نہیں بنانا چاہئے۔

مأخَذُ الفَتوی

وفی الدر: وفی النہر عن المحیط صلی خلف فاسق أو مبتدع نال فضل الجماعۃ وکذا تکرہ خلف أمرد۔ اھ وﷲ اعلم!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59214کی تصدیق کریں
0     672
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات