امامت و جماعت

بوقتِ ضرورت مسجد کے تہہ خانے میں امام کی اقتداء کرنا

فتوی نمبر :
59226
| تاریخ :
2000-02-02
عبادات / نماز / امامت و جماعت

بوقتِ ضرورت مسجد کے تہہ خانے میں امام کی اقتداء کرنا

کیا فرماتے ہیں علماءِکرام اس بارے میں کہ مسجد کے تہہ خانے میں ضرورت کے وقت امام کی اقتداء میں نماز درست ہے؟ جبکہ امام تہہ خانے میں نہ ہو بلکہ تہہ خانہ کے اوپر ہو اور مقتدی تہہ خانہ میں ہوں، صف بناکر امام کی اقتداء کرے ، جبکہ تہہ خانے کے اوپر مسجد پر ہوجائے تو پھر تہہ خانے میں صف بناکر اقتداء درست ہے یا نہیں؟ جبکہ کسی زمانہ میں یہی تہہ خانہ مسجد تھی، لیکن اب اس پر چھت ڈالکر تہہ خانہ بنایا گیا اور مسجد تہہ خانے کے چھت کے اوپر ہے تو کیا اس تہہ خانے میں اقتداءِ امام درست ہے یا نہیں؟ بینوا توجروا

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مذکورہ میں جو مقتدی تہہ خانہ میں کھڑے ہوں اگر ان کی صف امام سے آگے نہ ہو اور امام کے ایک رکن سے دوسرے رکن میں جانے کا انہیں پتہ چل رہا ہو تو اس صورت میں تہہ خانہ کی چھت پر کھڑے امام کی اقتداء میں ان کا نماز پڑھنا جائز اور درست ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

قال فی الہندیۃ: ولو قام علی سطح المسجد واقتدی بامام فی المسجد ان کان للسطح باب فی المسجد ولا یشتبہ علیہ حال الامام یصح الاقتداء وان اشتبہ علیہ حال الامام لا یصح۔ ( ج۱، ص۸۸)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59226کی تصدیق کریں
0     1117
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات