ایک عورت اپنی مرضی سے اپنے شوہر کو چھوڑ کر چلی جائے پھر تائب ہو کر واپس آجائے تو کیا وہ عورت اسکے شوہر کے لئے حرام ہو جاتی ہے ؟
سائل نے پہلے یا ابھی اپنی بیوی کو کوئی طلاق نہ دی ہو ,بلکہ وہ اپنی مرضی سے بغیر طلاق کے شوہر کو چھوڑ کر گئی ہو ، اور اب واپس آگئی ہو تو اس سے بیوی شوہر پر حرام نہیں ہوئی ، بلکہ وہ دونوں حسبِ سابق میاں بیوی کی طرح زندگی گزار سکتے ہیں -