کیا حیض کی حالت میں تین طلاقیں ہوجاتی ہیں ؟ اگر ہوجاتی ہیں تو رجوع کر سکتے ہیں کیا ؟
جی ہاں ! حیض کی حالت میں دی ہوئی طلاقیں بھی واقع ہوجاتی ہیں،لہذا اگر شوہر نے اس حالت میں تین طلاقیں دیدی ہوں تو اس کی بیوی پر تینوں طلاقیں واقع ہوکر حرمتِ مغلظہ ثابت ہوچکی ہے ، اب رجوع نہیں ہوسکتا ، اور حلالۂ شرعیہ کے بغیر دوبارہ باہم عقدِ نکاح بھی نہیں ہوسکتا ، جبکہ عورت عدت مکمل کرنے کے بعد کسی دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہوگی -