امامت و جماعت

مسجد سے ۲۰ گز دور الگ عمارت میں امامِ مسجد کی اقتداء میں نماز درست ہے یا نہیں؟

فتوی نمبر :
59490
| تاریخ :
2003-02-02
عبادات / نماز / امامت و جماعت

مسجد سے ۲۰ گز دور الگ عمارت میں امامِ مسجد کی اقتداء میں نماز درست ہے یا نہیں؟

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں ہماری جامع مسجد میں جمعہ کے دن بارش اور کیچڑ وغیرہ کی وجہ سے لوگوں نے مسجد سے الگ ایک عمارت میں جس کا فرش مسجد سے متصل ہے لیکن وہ عمارت مسجد سے تقریباً ۲۰؍گز فاصلہ پر ہے وہاں سے امام صاحب کی اقتداء کی اور نمازِ جمعہ ادا کی آیا ان کی نماز درست ہوگئی ہے یانہیں؟
اور کبھی رمضان وغیرہ میں رَش کی وجہ سے مسجد سے تقریباً ۴،۵؍ گز کے فاصلہ پر ایک پارکنگ ہے وہاں صفیں بناکر نماز کیلئے امام صاحب کی اقتداء میں نماز ادا کرتے ہیں آیا یہ نمازیں بھی درست ہوگئیں؟ جبکہ دونوں صورتوں میں بیچ میں عام گزرگاہ کا کوئی فاصلہ وغیرہ نہیں ہے، براہِ کرم جلد جواب عنایت فرماکر سب کی تشفی فرمادیں۔ شکریہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں مذکور دونوں صورتوں میں درمیانی فاصلہ زائد ہونے کی بناء پر متعلقہ عمارت اور پارک میں نماز پڑھنے والوں کی اقتداء شرعاً درست نہیں بلکہ ان دونوں فریقوں کی نماز واجب الاعادہ ہے۔
البتہ متعلقہ پارک اور مسجد کے درمیانی فاصلہ میں بھی اگر صفیں بچھاکر اتصالِ صفوف کرلیا جائے تو اس صورت میں پارک میں نماز پڑھنے والوں کی نماز بھی بلاشبہ درست ادا ہوجائے گی، جبکہ دوسری صورت میں بھی ایسے ہی لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

وفی الطحطاوی: وان لا یفصل بین الامام والماموم نہریمر فیہ الزوروق(الٰی قولہ) ولا طریق تمر فیہ العجلۃ ولیس فیہ صفوف متصلۃ والمانع فی الصلوٰۃ فاصل یسع فیہ صفین علی المفتی بہ۔ الخ (ج۱، ص۱۵۹)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59490کی تصدیق کریں
0     804
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات