السلام علیکم
ایک شخص نے دو سال پہلے اسٹام پیپر پر اپنی بیوی کو پہلی طلاق دی اور اب دو مختلف اسٹام پیپرز پر ایک ہی نشست میں دوسری اور تیسری طلاق بھی دیدی , کیا طلاق واقع ہو گئی ؟ یا وہ رجوع کر سکتا ہے ؟
سوال میں مذکور شخص نے دوسال پہلے جو طلاق دی تھی،اس کے بعد عدت کے اندر رجوع کرلیا ہو تو وہ رجوع درست ہواہے،لہذا اب مزید دوسری اور تیسری طلاق کا طلاق نامہ بنوانے سے مجموعی طور پر اسکی بیوی پر تینوں طلاقیں واقع ہوکر حرمتِ مغلظہ ثابت ہوچکی ہے،اب رجوع نہیں ہوسکتا،اور حلالۂ شرعیہ کے بغیر دوبارہ باہم عقد نکاح بھی نہیں ہوسکتا،جبکہ عورت عدت مکمل کرنے کے بعد کسی دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہے -