امامت و جماعت

خواتین کا گھر کی چھت پر نماز پڑھنے کا حکم

فتوی نمبر :
59663
| تاریخ :
2004-03-16
عبادات / نماز / امامت و جماعت

خواتین کا گھر کی چھت پر نماز پڑھنے کا حکم

جناب عالی!
ہمارے علاقہ میں عورتیں چھتوں پر نماز پڑھتی ہیں، لیکن چھتیں ایسی ہوتی ہیں جس کی سات فٹ چار دیواری ہوتی ہے، یہاں ایک عالم فرماتے ہیں کہ خواتین کی نماز چھت پر نہیں ہوتی ہے، لہٰذا آپ حضرات مہربانی کر کے مسئلہ کی وضاحت فرمائیں۔ عین نوازش ہوگی

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

عورت کے لۓ پردۂ شرعی کا لحاظ ہر جگہ لازم اور ضروری ہے، اس لۓ ایسی جگہ نماز کا اہتمام چاہیۓ جس میں پردہ زیادہ ہو ، اب مکان کی چھت سے زیادہ پردہ گھر کے صحن میں اور صحن سے زیادہ کمرے کے اندر پڑھنے میں ہے ، یہی وجہ ہے کہ احادیثِ مبارکہ میں عورت کے لۓ گھر کے اندر نماز پڑھنے کو افضل اور بہتر قرار دیا گیا ہے۔
اس کے بعد واضح ہو کہ جب ایک حکمِ شرعی کو پورا کرنا ہے تو اس طرح پورا کرنے کا اہتمام چاہیۓ جس میں فضیلت بھی زیادہ ہو، تاہم مذکور طریقہ سے بھی نماز ادا ہونے کی وجہ سے فرض ذمہ سے ساقط ہو جائےگا اور بےپردگی کی صورت میں اس کا گناہ الگ سے ہوگا، جس سے احتراز چاہیۓ۔

مأخَذُ الفَتوی

فی مشكاة المصابيح: وعن ابن مسعود قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «صلاة المرأة في بيتها أفضل من صلاتها في حجرتها وصلاتها في مخدعها أفضل من صلاتها في بيتها» . رواه أبو داود اھ(1/ 334)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59663کی تصدیق کریں
0     1136
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات