امامت و جماعت

مقتدی کب تک تکبیرِ اولیٰ کا پانے والا کہلاۓ گا

فتوی نمبر :
59872
| تاریخ :
2006-02-24
عبادات / نماز / امامت و جماعت

مقتدی کب تک تکبیرِ اولیٰ کا پانے والا کہلاۓ گا

امام کے ساتھ نماز پڑھتے وقت کس حالت تک امام کے ساتھ شامل ہو سکتا ہے؟ یعنی کب تک تکبیرِ اولیٰ میں شریک کہلائےگا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اصل اور احوط یہ ہے کہ جب امام تکبیرِ اولیٰ کہے اسی وقت مقتدی بھی جماعت میں شریک ہو جائے، لیکن اگر کوئی رکوع سے پہلے پہلے امام کے ساتھ شریک ہو گیا تو بھی تکبیرِ اولیٰ پانے والا ہی کہلائےگا۔

مأخَذُ الفَتوی

وفی الفتاوى الهندية: أما فضيلة تكبيرة الافتتاح فتكلموا في وقت إدراكها والصحيح أن من أدرك الركعة الأولى فقد أدرك فضيلة تكبيرة الافتتاح اھ(1/ 69)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59872کی تصدیق کریں
0     671
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات