کیا عورت آٹھ ماہ کی حاملہ ہو تو طلاق ہو جاتی ہے؟
جو کہ ایک ساتھ تین طلاقیں دی گئی ہوں؟
واضح ہو کہ حالت حمل میں بھی طلاق دینے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے،لہذا شوہر نے اگر حالت حمل میں عورت کو تین طلاقیں دیدی ہوں ، تو اس سے بیوی پر تینوں طلاقیں واقع ہوکر حرمت مغلظہ ثابت ہوچکی ہے،اب رجوع نہیں ہوسکتا،اور حلالہ شرعیہ کے بغیر دوبارہ باہم عقد نکاح بھی نہیں ہوسکتا،جبکہ عورت ایام عدت مکمل کرنے کے بعد کسی دوسری جگہ نکاح کرنےمیں بھی آزاد ہے۔واللہ اعلم