میری بیوی کے اسقاط حمل ہو چکے ہیں ، ڈاکٹر اور ماہرین سے معائنہ کرایا گیا ہے ، رپورٹ میں سب ٹھیک ہے ، ماہرین کا خیال ہے کہ کچھ اسقاطِ حمل ایسے ہوتے ہیں جن کو بیان اور تشریح نہیں کی جاسکتی ہے ، میرا مقصد آپ کو لکھنے کا یہ ہے کہ آپ لوگ میری التجاء ،دوسرے بزرگانِ دین تک بھی پہنچائیں کہ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں نیک صالح اور دین دار اولاد عطاکرے اور ہمارے بچے صحت مند اور خوبصورت ہوں ، کیونکہ ہمارا جلد ہی قرارِ حمل کا ارادہ ہے ، میری والدہ صاحبہ کے حق میں بھی دعا کریں ، اللہ تعالیٰ ہمیں دونوں جہانوں میں کامیابی عطا کریں اور اللہ میرے اور میری بیوی اور والدہ کے تعلقات بہتر رکھے۔
ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کی اور ہم سب کی حاجات کو پورا فرمائیں، نیز تمام مشکلات کے حل کا اصل نسخہ توجہ الی اللہ اور ترکِ منکرات ہے ، اس کو اختیار کریں اور ’’رب ھب لی من الصالحین‘‘ کا ورد رکھیں ، اللہ تعالیٰ صالح اولاد نصیب فرمائیں گے اور درجِ ذیل دعائیں بھی زیرِ وظیفہ رکھیں اور بکثرت پڑھتے رہا کریں۔
۱۔ رب ھب لی من لدنک ذریۃ طیبۃ انک سمیع الدعاء
۲۔ رب لا تذرنی فرداً و أنت خیر الوارثین۔ واللہ أعلم بالصواب