کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ مجھے میکڈونلڈ اور کے ایف سی کے بارے میں دریافت کرنا ہے جو کہ یہودی پیدا کردہ ہیں، کبھی میں سنتا ہوں کہ یہ حلال ہیں ،کبھی کہا جاتا ہے کہ یہ حرام ہیں، درست اور سچ کیا ہے؟
ہمارے یہاں ملک پاکستان کے مختلف شہروں میں KFC اور Macdonal کے نام سے قائم رسیٹورنٹ در اصل یہودی اداروں کی برانچیں ہیں، جن کے یہاں حلال شرعی اور حرام کی کوئی تمیز نہیں، پھر چونکہ متعلقہ اصل اداروں میں جھٹکے کا گوشت اور سور کی چربی ملا آئل بھی استعمال ہوتا ہے، اس لئے ان اداروں میں تیار کی جانے والی مصنوعات کے بارے میں جب تک تحقیق سے اُن کے حلالِ شرعی ہونے کا یقین نہ ہوجائے اُس وقت تک ان کی مصنوعات سے احتراز لازم ہے اور اگر محض شک ہو تو ان سے احتراز بہتر و افضل ہے۔
مشینی جھٹکے سے ذبح شدہ جانور اور مشکوک و نامعلوم کھانوں کا حکم
یونیکوڈ کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0فیکٹری مالک کو بتائے بغیر ، اس کی فیکٹری سے پانی و بجلی استعمال کرنا
یونیکوڈ کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0بلی اگر آٹا جھوٹا کرلے تو اس کو استعمال کیا جا سکتا ہے-کن کن جانوروں کا جھوٹا پاک ہے؟
یونیکوڈ کھانے پینے کی حلال و حرام اشیاء 0