السلام علیکم مفتی صاحب
ایک سوال یہ تھا کہ ایک شخص نے اپنی بیوی کو موبائل پرایک ہی سانس میں کہتا ہے کہ میں تجھے طلاق دیتا ہوں ,طلاق دیتا ہوں , طلاق دیتا ہوں -
برائے کرم اس مسئلہ کو قرآن و حدیث کی روشنی میں حل فرما دیں۔
جزاک اللہ
سائل کے مذکور جملہ"میں تجھے طلاق دیتاہوں،طلاق دیتاہوں،طلاق دیتاہوں ""تین بار کہنے سے اس کی بیوی پر تینوں طلاقیں واقع ہوکر حرمتِ مغلظہ ثابت ہوچکی ہے،اب رجوع نہیں ہوسکتا،اور حلالۂ شرعیہ کے بغیر دوبارہ باہم عقدِ نکاح بھی نہیں ہوسکتا،جبکہ عورت عدت مکمل کرنے کے بعد کسی دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہے -